دون دن ناغہ سے پانی دیا جارہا تو سال بھر کی پانی پٹی معاف کی جائے، نئی تعمیر شدہ سمینٹ روڈ پر بریکر کی تنصیب کی جائے



دون دن ناغہ سے پانی دیا جارہا تو سال بھر کی پانی پٹی معاف کی جائے، نئی تعمیر شدہ سمینٹ روڈ پر بریکر کی تنصیب کی جائے 


شہید عبدالحمید روڈ سے ہیوی گاڑیوں کی آمد و رفت بند کی جائے ورنہ سخت احتجاج
 


راشٹروادی کانگریس پارٹی کے وفد کی عوامی مطالبات کو لیکر پولس انتظامیہ، کمشنر و آر ٹی او آفیسران سے ملاقات و مکتوب 




مالیگاؤں :4 ستمبر (پریس ریلیز) آج بروز پیر صبح کو 11 بجے آصف شیخ رشید کی قیادت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ایک وفد نے مالیگاؤں کمشنر و پرشاسک سے ملاقات کی۔ جہاں سب سے پہلے دو دن ناغہ سے پانی دینے کے فیصلے کی مخالفت کی گئی ۔ساتھ ہی ایک مطالباتی میمورنڈم پیش کیا گیا جس کے ذریعے کمشنر سے مطالبہ کیا گیا کہ اگر دو دن ناغہ سے پانی دیا جائے گا تو عوام کو ایک سال کی پانی پٹی معاف کردی جائے، عوام سے ایک سال کی پانی پٹی وصول نہ کی جائے، اسکے علاوہ شہید عبدالحمید روڈ، آگرہ روڈ اور شہر بھر میں  جہاں جہاں سیمنٹ کانکریٹ راستے تعمیر کئے گئے، جس جگہ کراسنگ اور بریکر کی ضرورت ہے وہاں جلد از رمبل و بریکر نصب کرنے کی شروعات کی جائے ۔علاوہ ازیں کمشنر و ASP انیکیت بھارتی کو دیئے گئے مکتوب میں راشٹروادی کانگریس پارٹی نے مطالبہ کیا ہیکہ موسم پل پر جیوتی با پھلے مجسمے کے سامنے ٹریفک انتظامیہ کی آفس ہے اسے کسی اور جگہ شفٹ کیا جائے ۔

ٹریفک آفس کی وجہ سے عوام کو  بہت زیادہ تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ٹینک کو منصورہ کالج چوپھلی کے راستے پر لگایا جائے اسکے علاوہ ایڈیشنل ASP، آر ٹی او، میونسپل کارپوریشن، PWD کے ساتھ ٹریفک مسائل پر ایک میٹنگ ہوئی جہاں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر آصف شیخ رشید نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ شہید عبدالحمید روڈ سے جو بڑی گاڑیوں کی آمدورفت ہوتی ہے اور یہ گاڑیاں مالیگاؤں شہر سے گزر کر گجرات جاتی ہے کو 10 دنوں میں بند کیا جائے ورنہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے ایک بڑا آندولن کیا جائے گا ساتھ ہی ایڈیشنل ASP کو ایک لیٹر دیا گیا کہ شہید عبدالحمید روڈ کریم ٹاکیز کے سامنے دیسی دارو کی دکان ہے اس علاقے میں مسلمان اور دلت بھائیوں کی آبادی ہے وہاں اسکول، مساجد بھی ہیں۔ دیسی دارو کی دکان کی وجہ سے عوام کو تکالیف ہیں شراب پی کر لڑکیوں کو چھیڑ چھاڑ، ماں بہنوں کو پریشان کرنا جیسے مسائل پیش آرہے ہیں اسی لئے ایڈیشنل ASP سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دکان ہٹائی جائے ایسے کئی عوامی مطالبات کو لیکر آج راشٹروادی کانگریس پارٹی کے وفد نے آفیسران سے ملاقات کرتے ہوئے مکتوب پیش کیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے