سنیچر کو پانی سپلائی میں پانچ گھنٹہ کی تاخیر ، عوام کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں :کمشنر
مالیگاؤں :7 ستمبر (پریس نوٹ) مالیگاؤں شہر کے تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرسٹی پاور سپلائی کمپنی کے 25 جولائی، 28 اگست اور 5 ستمبر کے خطوط کے مطابق ایکسپریس فیڈر کی 220/33kV مین لائن سائنہ سب اسٹیشن پر تکنیکی کام کو فوری طور پر انجام دیا جائے گا۔اس سلسلے میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو مطلع کیا گیا ہے کہ 9 ستمبر بروز سنیچرکو صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک حسب ضرورت بجلی کی فراہمی میں خلل پڑے گا۔ چونکہ مذکورہ کام کرنا انتہائی ضروری ہے، اس لیے مذکورہ کام کے لیے گرنا پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی 4 سے 5 گھنٹے تک منقطع رہے گی۔لہٰذا 9 ستمبر بروز سنیچر کو صبح 11.00 بجے کے بعد پانی کی فراہمی 4 سے 5 گھنٹے کی تاخیر اور کم پریشر سے ہوگی۔ شہریان اس بات کو کا نوٹ کرلیں۔اسطرح کی اپیل مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کے توسط سے واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے کیا ہے ۔کمشنر نے پریس نوٹ میں کہا کہ شہریان مذکورہ تکنیکی دشواریوں پر غور کریں اور تاخیر سے پانی کی فراہمی کے سلسلے میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں۔ اور پانی کفایت شعاری سے استعمال کریں ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com