قبرستان وکاس کمیٹی کی میونسپل کمشنر سے ملاقات اور کمشنر کا اپنی پوری ٹیم کیساتھ مشرقی اقبال روڈ کا دورہ


قبرستان وکاس کمیٹی کی میونسپل کمشنر سے ملاقات اور کمشنر کا اپنی پوری ٹیم کیساتھ مشرقی اقبال روڈ کا دورہ


قبرستان کی 5،فٹ اراضی فٹ پاتھ اور انڈر گراؤنڈ گٹر تعمیر کیلئے اجازت دینے پر انہوں نے بڑا قبرستان ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا

کانکریٹ روڈ کی تعمیر سے پہلے قبرستان کی دیوار ، فٹ پاتھ اور انڈر گراؤنڈ گٹر کا کام جاری ہونے کی یقین دہانی، شہری ایم ایل اے بھی دورہ میں شامل



مالیگاؤں7،ستمبر (راست )  مشرقی اقبال روڈ پر سلیمانی چوک سے منشی بابا کی درگاہ تک ناجائز قبضہ جات کی وجہ سے بڑا قبرستان میں آنیوالی میت کیساتھ سائیکل، موٹرسائیکل اور دیگر سواریوں کو کھڑا کرنے میں ہونیوالی تکالیف کو دیکھتے ہوئے شہر کے سرکردہ نوجوانوں پر مشتمل 'قبرستان وکاس کمیٹی' تشکیل دی گئی جس میں شہر کی تمام ہی سیاسی پارٹیوں اور ملی تنظیموں سے وابستہ افراد شامل ہیں گذشتہ ایک دیڑھ مہینے سے میٹنگوں کا سلسلہ دراز رکھ کر قبرستان کی دیوار سے متصل انڈر گراؤنڈ گٹر اور فٹ پاتھ کی تعمیر کیلئے منصوبہ بندی کی گئی اور اس کا نقشہ اور تخمینہ تیار کیا گیا ۔گذشتہ روز قبرستان وکاس کمیٹی کے ذمہ داران نے میونسپل کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے اپنا مدعا بیان کیا جس کو قبول کرتے ہوئے انہوں نے اس جگہ کا دورہ کرنے اور لائحہ عمل طے کرنے کی یقین دہانی کروائی اور محض 24،گھنٹوں کے درمیان اپنے اس وعدے کی تکمیل کی ۔

میونسپل کمشنر اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ بڑا قبرستان آئے اور انہوں نے مشرقی اقبال روڈ پر سلیمانی چوک سے لیکر منشی بابا درگاہ تک دونوں اطراف کے ناجائز قبضہ جات (آتی کرمن) کا جائزہ لیا انصار جماعت خانہ سے متصل شاپنگ سینٹر اور دیگر پرائیویٹ دکانوں پر بھی طائرانہ نظر دوڑائی انصار جماعت خانہ سے متصل دونوں راستوں کا معائنہ کیا اور اپنے ساتھ آئے ہوئے سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ، وشال ڈونگرے، منگیش گواندے، حذیفہ انجینئر وغیرہ کو ہدایات دیں انہوں نے قبرستان سے متصل 5،سے 7، فٹ قبرستان کی ملکیت والی اراضی پر انڈر گراؤنڈ گٹر بنانے کیلئے بڑا قبرستان ٹرسٹ کے اجازت دینے پر ٹرسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے 20، سے 25،دنوں میں کام شروع کردینے کا تیقن دیا میونسپل کمشنر نے یہاں اس بات کی وضاحت بھی کی کہ چونکہ فتح میدان سے سلیمانی چوک، سلیمانی چوک سے ہندوستان آٹو اور وہاں سے مالیگاؤں ہائی اسکول تک تین فیز میں کانکریٹ روڈ کا کام مفتی اسماعیل کی کوششوں سے حکومت مہاراشٹر کے شہری ترقیاتی فنڈ سے کیا جارہا ہے جبکہ مالیگاؤں ہائی اسکول سے پوار واڑی برج تک میونسپل کارپوریشن کے فنڈ سے تعمیری کام انجام پائے گا اسلئے میں نے خود شہری ایم ایل اے کی حیثیت سے انہیں مدعو کیا ہے واضح رہے کہ قبرستان کی دیوار سے فٹ پاتھ،انڈر گراؤنڈ گٹر اور تزئین کاری کیلئے نقشہ اور تخمینہ غیر سیاسی بنیاد پر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے بنوایا ہے ۔
بعدازاں بڑا قبرستان کے احاطہ میں قبرستان وکاس کمیٹی کی جانب سے ایک مختصر سی تقریب میں میونسپل کمشنر اور مفتی اسماعیل کو گلہائے عقیدت و شال کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا گیا جہاں قبرستان وکاس کمیٹی کے ذمہ داران خورشید کابل ، حفیظ ناولٹی ، انیس مستری ، صابر گوہر ، اشتیاق اعجاز قریشی ، عامر ملک ، ابو شعیب نہالی ، ہلال انور ، اشفاق کلیم ، شفیق الرحمان پی کے ، اشتیاق 42 ، عتیق مقادم ، شفیق باکسر ، مولانا علیم فلاحی ، افتخار راشن ، سلمان ، شہزاد شکیل ، کے ایم انصاری ، نوید اشرف ، کلیم بھاٸی ، عزیز ریاض ، منان سر وغیرہ شریک رہے ۔ قبرستان وکاس گروپ کی جانب سے صابر گوہر نے گروپ کے مطالبے کو منظوری پر میونسپل کمشنر اور ایم ایل اے کا شکریہ ادا کیا ۔مستقبل میں بھی اسی طرح مثبت سوچ و فکر کیساتھ مل جل کر کام کرتے رہنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے