آگرہ روڈ اور شہید عبدالحمید روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے فوری طور پر رمبل اسٹرپس تنصیب کیا جائے : وزارت شہری ترقیات
آصف شیخ رشید کی شکایت پر حکومت مہاراشٹر نے مالیگاؤں کارپوریشن کو نوٹس روانہ کیا
مالیگاؤں : 6 ستمبر (پریس ریلیز) آگرہ روڈ جو کہ مالیگاؤں شہر کی اہم اور انتہائی مصروف ترین سڑک ہے ۔اس روڈ پر ہر روز ہونے والے حادثات کا نوٹس نہ لینے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ نہ رکھنے والی غیر ذمہ دار میونسپل انتظامیہ کے کے متعلق آصف شیخ رشید نے بالآخر مہاراشٹر حکومت کے وزارت شہری ترقیات سے شکایت کی اور کہا کہ بار بار توجہ دلانے کے بعد بھی مالیگاؤں کارپوریشن لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے جس سے عوام کی جان کو دن بہ دن خطرات لاحق ہورہے ہیں ۔لہٰذا مالیگاؤں شہر کی اہم شاہراہ آگرہ روڈ اور شہید عبدالحمید روڈ پر ہونے والے حادثات کو روکنے کیلئے کارپوریشن کو پابند بنایا جائے کہ وہ ان سڑک پر رمبل سٹرپس کی تنصیب جلد از جلد کرے ۔آصف شیخ کے شکایتی مکتوب کی روشنی میں وزارت شہری ترقیات کے ایگزیکٹو آفیسر ایم کے باغوان نے مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر کو حکم دیا ہے کہ فوری طور پر مذکورہ تمام سڑک پر ضرورت کے مطابق رمبل اسٹرپس لگائی جائے ۔وزارت شہری ترقیات نے آصف شیخ رشید، سابق ایم ایل اے مالیگاؤں کی شکایت کے حوالے سے کارپوریشن کو مکتوب روانہ کیا ہے۔
تاہم، مذکورہ خط میں تفصیلات کے مطابق وزارت شہری ترقیات نے کارپوریشن کو لکھا ہے کہ آصف شیخ کے ذریعے اٹھائے گئے پوائنٹس کے مطابق، مروجہ حکومتی قوانین کی دفعات کے مطابق فوری طور پر مناسب کارروائی کی جانی چاہیے، اور سابق ممبر اسمبلی کو کی گئی کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہیے۔ نیز درخواست کی کہ اس معاملے میں کی گئی کارروائی کی رپورٹ حکومت کے مذکورہ محکمہ کو پیش کی جائے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com