ہیرا پورہ قبرستان کی ریزرو زمین کی مکمل انکوائری کر احوال حکومت کو پیش کیا جائے آصف شیخ کی شکایت پر وزیر اعلیٰ کا اہم ریمارک


ہیرا پورہ قبرستان کی ریزرو زمین کی مکمل انکوائری کر احوال حکومت کو پیش کیا جائے 


  آصف شیخ کی شکایت پر وزیر اعلیٰ کا اہم ریمارک، کارپوریشن کو ہدایات جاری 


ملکی حالات کے تناظر میں آج خانقاہوں، عبادت گاہوں اور مساجد و قبرستان کی حفاظت کرنا ہمارے لئے انتہائی ضروری



مالیگاؤں : 6 ستمبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں کارپوریشن کے ڈیولپمنٹ پلان میں مالیگاؤں سنگمیشور وارڈ سروے نمبر 117، 120 اور 121 ہیرا پورہ کی اراضی پر ریزرویشن نمبر 378 مسلم قبرستان کے لیے مختص ہے اور اس پر ناجائز طرز پر قبضہ کیا جارہا ہے اور اس زمین پر غیر قانونی طور پر پلاٹ بنا کر رہائشی و کاروباری افراد سے زمین کی خرید و فروخت کی جا رہی ہے۔اس ضمن میں مالیگاؤں کارپوریشن کو بار بار شکایت کی گئی اور کارپوریشن کی توجہ بھی مبذول کروائی گئی ہے لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔لہٰذا حکومت مہاراشٹر کو ہیرا پورہ قبرستان کی ریزرو زمین کیلئے دخل اندازی کرنا ضروری ہے تاکہ مسلم قبرستان کی زمین کو قابل استعمال بنایا جاسکے ۔اسطرح کی شکایت مالیگاؤں شہر کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے حکومت مہاراشٹر وزارت شہری ترقیات سے سے 15 فروری کو کیا تھا جس کی روشنی میں وزارت شہری ترقیات نے آصف شیخ کی شکایتی مکتوب پر وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ’فوری طور پر اس زمین کی تفصیلی انکوائری کی جائے اور تفصیلی رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے‘۔اسطرح کی ایک نوٹس مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کو وزارت شہری ترقیات کے ایگزیکٹو آفیسر ایم کے باغوان نے جاری کی ہے ۔

اس نوٹس میں حکومت نے کارپوریشن سے کہا ہے کہ کارپوریشن اپنی سطح پر حکومت کے مروجہ قواعد و ضوابط اور ایکٹ کی دفعات کے مطابق مذکورہ کیس کی تحقیقات کریں اور اپنے واضح تبصروں کے ساتھ حکومت کو معروضی رپورٹ پیش کریں۔حکومت نے مکتوب کیلئے ایک کاپی شکایت کنندہ آصف شیخ کو بھی روانہ کی ہے ۔اس سلسلے میں آصف شیخ نے کہا کہ ملکی حالات کے تناظر میں آج اپنی خانقاہوں، عبادت گاہوں اور مساجد و قبرستان کی حفاظت کرنا ہمارے لئے انتہائی ضروری اور ملی فریضہ ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے