ہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہمیں غلامی قطعی برداشت نہیں، ایم ایل اے وزیر کی غلامی بند کرے ، کمشنر نے دو دن ناغہ سے پانی سپلائی کا فیصلہ کیوں لیا؟
پانی کے فیصلے پر کمشنر کا فیصلہ وزیر کے دباؤ میں کیا گیا، ایم ایل اے اپنا فرض کب نبھائیں گے، کمیشن خوری بند کی جائے
انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم ٹینڈر سمیت دیگر تعمیراتی کاموں میں عوامی خزانہ کی لوٹ کھوسٹ جاری، آئندہ مزید احتجاج کا اشارہ
مالیگاؤں : یکم ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کو گرنا ڈیم اور چنکا پور و تلواڑہ ڈیم سے پانی سپلائی کیا جاتا ہے اور مالیگاؤں شہر کے کوٹہ کے پانی میں سے تقریبا 450 ایم سی ایف ٹی پانی کا ذخیرہ آج بھی موجود ہے ۔شہر میں پہلے سے ہی ایک دن ناغہ سے پانی سپلائی کیا جارہا ہے ۔اس پر مزید ایک دن کا ناغہ کرنا اور دو دنوں کے ناغہ سے پانی سپلائی کرنے کیلئے کمشنر نے مالیگاؤں شہر کے عوامی نمائندے، سیاسی لیڈران اور آل پارٹیز نمائندوں سے کوئی مشورہ نہیں لئے بلکہ وزیر دادا بھوسے کے دباؤ میں مالیگاؤں شہر کی ساڑھے سات لاکھ عوام کیساتھ مذاق کررہے ہیں ۔کمشنر نے مالیگاؤں شہر کی عوام کو دو دن ناغہ سے پانی دینے کا فیصلہ دادا بھوسے کے دباؤ میں کیوں کیا؟ کیا اس کے پیچھے بھی کوئی سازش ہے؟ اس معاملے میں شہری نمائندہ سینٹرل کے ایم ایل اے کیوں خاموش ہیں؟ کیا وہ ہر معاملے میں اپنے کمیشن کی فکر کرتے ہیں؟ اسطرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ رشید نے کرتے ہوئے کمشنر، منتری اور ایم ایل اے پر الزامات عائد کئے ۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ ہر معاملے میں وزیر کی مداخلت کیوں؟ کیا شہری ایم ایل اے وزیر کی غلامی کررہے ہیں جو منہ نہیں کھولتے، آصف شیخ نے کہا کہ کمشنر منتری کا آلہ کار بن گیا ہے۔
آصف شیخ نے مزید کہا کہ کمشنر مالیگاؤں شہر کو مقروض بنا رہا ہے ۔ابھی حال ہی میں انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم ٹینڈر میں 100 کروڑ روپے زائد رقم سے ٹینڈر کو منظوری دینے کی کوشش کی جارہی ہیں آصف شیخ نے کہا کہ پہلے سے ہی اس کام کیلئے مالیگاؤں کارپوریشن کو 150 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں اور اوپر سے مزید سو کروڑ روپے کا بوجھ کارپوریشن پر ہوگا ۔اس کے علاوہ کئی ٹینڈرس میں کارپوریشن کوئی اپنی جانب سے کروڑوں روپے ادا کرنے ہونگے جس سے مالیگاؤں کارپوریشن 500 کروڑ روپے کی مقروض ہوچکی ہیں ۔اس لئے ہم نے مالیگاؤں شہریان کو بچانے کیلئے آواز بلند کی ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمارے علاوہ کسی پارٹی نے کارپوریشن کمشنر یا منتری کے خلاف آواز بلند نہیں کی ۔آصف شیخ نے کارپوریشن ملازمین و آفیسران کی بھی کلاس لی اور کہا کہ آپکو مالیگاؤں شہر میں رہنا ہے اور جب عوامی باڈی آئے گی تب آپکو حساب دینا ہوگا ۔اس لئے کمشنر کے دباؤ میں عوامی خزانے کا غلط استعمال نہ کریں ۔آصف شیخ نے مفتی اسمٰعیل پر بھی الزامات عائد کئے کہ کمشنر و منتری کی غلامی کرنا بند کریں اور شہر کے فائدے کیلئے آگے آئیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com