کارپوریشن میں فرقہ پرستی کے ساتھ ہی اب ہندوتوا کی شروعات، کمشنر پر سنگین الزامات جب تک عوامی باڈی نہ آئے شہر کی عوام گھر و نل پٹی ادا نہ کریں



کارپوریشن میں فرقہ پرستی کے ساتھ ہی اب ہندوتوا کی شروعات، کمشنر پر سنگین الزامات 


جب تک عوامی باڈی نہ آئے شہر کی عوام گھر و نل پٹی ادا نہ کریں، مسلم علاقوں کیساتھ مسلسل بھید بھاؤ 



مالیگاؤں کارپوریشن 500 کروڑ روپے کی مقروض، کمشنر کی بیگ تیار، کمیشن خوری عروج پر، سیاسی پارٹیوں کو بھی ہوش میں آنا ہوگا 




مالیگاؤں : 26 اگست (پریس ریلیز) مالیگاؤں کارپوریشن کے تمام ڈپارٹمنٹ کے آفیسران جو مالیگاؤں شہر کے پیش ساکن ہے ان سے میں گزارش کرتا ہوں کہ آپ کمشنر کے غلط کاموں میں ساتھ نہ دیں ۔آج کمشنر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرکے آفیسران سے مالیگاؤں شہر کے حق میں منفی کام کررہا ہے کل وہ مالیگاؤں شہر سے ٹرانسفر کروا لیگا لیکن دیگر آفیسران مالیگاؤں شہر میں پی رہیں گے لہذا انہیں کمشنر کے کاموں میں ساتھ نہیں دینا چاہیے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ نے میڈیا بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن میں جب عوامی باڈی آئے گی تب ان سب غلط کاموں کی انکوائری کی جائے گی اور پورا حساب لیا جائے گا ۔کارپوریشن ملازمین و آفیسران کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ انہیں عوامی باڈی کے سامنے جواب دینا ہوگا ۔آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کو لوٹنے والوں کیخلاف وقت پڑنے پر پولس کمپلین بھی کی جائے گی ۔لہٰذا میری تمام آفیسران سے گزارش ہے کہ وہ کمشنر کے غلط کاموں کا ساتھ نہ دیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ کمشنر نے مالیگاؤں کارپوریشن کو کنگال کردیا ہے ۔

آج تقریبا مالیگاؤں کارپوریشن 500 کروڑ روپے کی مقروض ہوچکی ہیں ۔کارپوریشن کے اکاؤنٹ میں پیسے ختم ہوگئے ہیں ۔اکاؤنٹ ڈپارٹمنٹ مقامی ٹھیکہ داروں سے دس فیصد کمیشن لیکر چیک ریلیز کررہا ہے ۔اور اگر بیرونی ٹھیکہ دار ہیں تو ان سے پندرہ فیصد کمیشن وصول کیا جارہا ہے ۔آصف شیخ نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن میں ہندوتوا شروع ہوچکا ہے ۔کچھ کٹر پنتھی طاقتیں ملک کے سیکولر ازم کو تہس نہس کررہی ہیں اور ہندوتوا نظریہ پر چل رہی ہیں لیکن مالیگاؤں کارپوریشن میں ہندوتوا کی شروعات ہوچکی ۔آصف شیخ نے یہ بھی کہا جاتا ہے میں بہت ذمہ ساری سے کہہ رہا ہوں اور میرے پاس ثبوت بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنتی فرقہ پرستی والا ہندوتوا مالیگاؤں کارپوریشن میں جاری ہے وہ مہاراشٹر کے کسی کارپوریشن میں نہیں ہے ۔آصف شیخ نے اس موقع پر شہر کی تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش کی ہے کہ وہ کارپوریشن کے اس گھناؤنے کام کیخلاف آواز اٹھائیں ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں کمشنر راج کے بعد سے لگاتار صرف ہم ہی آواز بلند کررہے ہیں ۔ہم کمشنر کے خلاف لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہیں گے ہم شہر کو برباد ہوتے نہیں دیکھ سکتے ۔ہماری لڑائی اب آخری مرحلے میں ہیں انشاءاللہ ہم جیت حاصل کریں گے ۔
آصف شیخ نے کہا کہ کارپوریشن کو کنگال کردیا گیا ہے ۔سب ٹھیکہ داروں سے وصولی کرلی گئی ہے ۔اکاؤنٹ میں روپیہ نہیں ہے تو اب کارپوریشن کمشنر وہ پرشاشک عوام سے گھر پٹی وصولی کی سختی کیلئے میٹنگ لے رہے ہیں ۔ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ بڑے بڑے کاموں کیلئے کارپوریشن کمشنر مالیگاؤں کو مقروض بنا کر لوٹ مار کرتے ہوئے یہاں سے رفو چکر ہوجائے گا ۔اور اس کیلئے انہوں نے من مانی طور پر گھر پٹی میں اپنے اختیارات سے اضافہ کردیا ہے ۔آصف شیخ نے مالیگاؤں شہر کیلئے تمام عوام سے اپیل کی ہے کہ جب تک کارپوریشن پر عوامی باڈی (کسی بھی پارٹی کی حکومت) آئے تب تک عوام گھر و نل پٹی نہ ادا کریں ۔کارپوریشن کے ساتھ عدم تعاون کا مظاہرہ کریں ۔کمشنر بدعنوانی کرنے آیا ہے ۔کمشنر کی بیگ تیار ہے، جیسے ہی انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم کا ٹینڈر فائنل کریگا کمشنر اپنا کمیشن لیکر یہاں طبی رضا (میڈیکل لیو) پر چلا جائے گا اور اپنا ٹرانسفر کروا لیگا ۔آج اسطرح کے حالات ہمارے سامنے صاف نظر آرہے ہیں لہذا شہر کی عوام کسی بھی طرح کے ٹیکس کارپوریشن کو ادا نہ کریں ۔آصف شیخ نے کہا کہ میں شہر کی عوام کو آگاہ کررہا ہوں کہ یہ کمشنر روڈ راستوں کی تعمیر کیلئے بھی کمیشن لے رہا ہے اس لئے عوام قطعی طور پر ٹیکس نہ ادا کریں ۔کارپوریشن کو قرض دار بنا دیا گیا ہے اور اب عوام کی جیب کاٹی جارہی ہیں ۔کارپوریشن کی زمین فروخت کرنے اور بینک سے لون لینے کی نوبت کارپوریشن پر ان پڑی ہے تو اب کمشنر گھر و نل پٹی سختی سے وصول کرنے کیلئے کارپوریشن کے ڈپارٹمنٹ کی میٹنگ لے رہا ہے ۔عوام ان تمام باتوں کا دھیان رکھیں اور اپنی کھلی آنکھوں کے دیکھیں کہ کون سا سیاسی لیڈر کمشنر کے مسلم علاقوں کیساتھ بھید بھاؤ و ظلم کیخلاف آواز بلند کررہا ہے اور کون سا سیاسی لیڈر رات کے اندھیرے میں کمشنر کے بنگلہ پر اور کمشنر کے اینٹی چیمبر میں ملاقات کررہا ہے ۔آصف شیخ نے اسطرح کے سنسنی خیز جملوں سے کارپوریشن پر ہلہ بولا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے