سب رجسٹرار آفس کو سازش کے تحت سٹانہ ناکہ اور کیمپ علاقے میں منتقل کیا جارہا ہے، ایم ایل اے نمائندگی کرنے میں ناکام
سیاسی سازش کے چلتے مالیگاؤں سینٹرل کیساتھ ناانصافی برداشت نہیں ،ہمارا مطالبہ ہے کہ مالیگاؤں بس اسٹینڈ کے پاس ایک سب رجسٹرار آفس قائم کی جائے : آصف شیخ
مالیگاؤں : 25 اگست (پریس ریلیز) سب رجسٹرار آفس نمبر ایک دو اور تین مالیگاؤں شہر میں قائم ہے اور ہمیں جو معلومات ملی ہے اس میں سے ایک سب رجسٹرار آفس سٹانہ ناکہ پر منتقل ہورہی ہے اور دوسری آفس کیمپ میں منتقل ہورہی ہے ۔اس سلسلے میں ہم نے آج سب رجسٹرار آفس میں ایک وفد لیکر آفیسر سے ملاقات کی اور ان سے اس بارے میں گفتگو کی تو انہوں نے بتایا کہ چند دنوں میں سٹانہ ناکہ پر ایک آفس منتقل ہونے والی ہے ۔انکی باتوں سے ہمیں یہ بھی معلوم ہوا کہ مزید آفس مالیگاؤں سے نکل کر دوسری جگہ شفٹ ہونے والی ہے ۔اسطرح کی معلومات آج آصف شیخ رشید نے میڈیا نمائندوں کو دی اور کہا کہ ناسک شہر میں سات سب رجسٹرار آفس ہے جو الگ الگ علاقوں میں ہے ۔سرکار کی اس آفس کے ذریعے عوام کو سہولیات فراہم کرتی ہیں تاکہ انہیں ذہنی و جسمانی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔لیکن مالیگاؤں شہر میں الگ ہی قانون چلا رہا ہے ۔مالیگاؤں شہر، درے گاؤں ،سائنہ چکھل واڑی کی عوام کو کوئی سہولت نہ دیتے ہوئے سب رجسٹرار آفس جو پہلے سے ہی شہر سے دور تھی اور اب مزید دور دراز کے علاقوں میں لے جائی جارہی ہیں ۔
آصف شیخ نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ کم سے کم ایک سب رجسٹرار آفس قلب شہر مالیگاؤں بس اسٹینڈ کے اس پاس یا شیواجی پتلہ کے پاس قائم کی جائے ۔اسطرح کا مطالبہ بھی آصف شیخ نے کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ سب رجسٹرار آفس کارپوریشن دور دراز علاقے میں منتقل ہونا بالکل غلط ہے اور یہ غلط کام بند ہونا چاہئے ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس کیخلاف ہم پیر کو اعتراض داخل کریں گے لیکن سب رجسٹرار آفس کے اسٹیمپ وائنڈر، زمین کے بیوپاری، بروکر، زمین کے تاجر اور لینڈ ڈیولپرس کو مل کر آواز بلند کرنا چاہیے کہ سب رجسٹرار آفس کی منتقلی نہ کی جائے ۔آصف شیخ نے کہا کہ کچھ سیاسی لوگوں کی مداخلت سے یہ کام ہورہا ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک آفس مالیگاؤں شہر کے مشرقی حصے یعنی سینٹرل اسمبلی حلقہ میں ہونا چاہیے ۔
آصف شیخ نے الزام لگایا کہ مالیگاؤں سینٹرل کے ایم ایل اے اپنی نمائندگی ادا کرنے میں انتہائی کمزور ثابت ہورہے ہیں اور کچھ سیاسی لوگوں کی ملی بھگت اور سازش سے سب رجسٹرار آفس منتقل کی جارہی ہیں ۔مالیگاؤں شہر کے رکن اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کے خلاف آواز بلند کرے اور اس آفس کو منتقل ہونے سے بچائیں ۔لیکن شہر کے ایم ایل اے عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہورہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ یہ تینوں آفس مالیگاؤں شہر میں ہی رکھی جائے یا کم از کم ایک آفس بس اسٹینڈ کے پاس یا شیواجی پتلہ کے پاس منتقل کی جائے ۔آصف شیخ نے یہ بھی کہا کہ ہم اس ضمن میں شہر کے زمین کے تاجروں سے رابطہ کررہے ہیں اور عوام سے مشورہ کرنے کے بعد کوئی فیصلہ لیکر پیر تک اعتراض داخل کروایا جائے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com