ہمیں جمہوریت کی حفاظت و ملک کے تمام مذاہب کا احترام کرنے کیلئے آگے آنا ہوگا، فرقہ پرستوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ضروری:آصف شیخ
بھگوا لہرانے والوں کی شکست ہوئی اور جمہوریت کی جیت، راشٹروادی بھون پر اعجاز عمر کے ہاتھوں پرچم کشائی
مالیگاؤں : (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام راشٹروادی بھون آگرہ روڈ پر آج پندرہ اگست کو یوم آزادی کے موقع پر رسم پرچم کشائی سینئر لیڈر و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے نائب صدر کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔اس موقع پر ملک اور شہر کے موجودہ حالات پر خطاب کرتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ آج ہمیں اس ملک کی جمہوریت کی حفاظت کرنے کیلئے آگے آنا ہوگا، تمام مذاہب کا احترام کرنا ہوگا ۔تمام سماج، ذات برادری کو آپس میں لڑانے والے فرقہ پرستوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا ۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ اگر آج شہیدوں اس ملک کی حقیقت پتہ ہوتی تو وہ بھی افسوس کرتے، انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو آزاد کرایا لیکن اس ملک میں آزادی کے بعد بھی غلامی جیسا ماحول بنایا جارہا ہے ۔اقلیتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ہندوستان کے قومی پرچم ترنگے کی توہین کی جارہی ہیں، کل مالیگاؤں شہر میں ترنگے جھنڈے کی بجائے بھگوا جھنڈا لہرانے کا اعلان کرنے والوں کے خلاف ہم نے آواز بلند کی اور بالآخر مالیگاؤں پولس نے رات اٹھ بجے بھگوا لہرانے والوں کو جلوس کی اجازت نہیں دی ۔جو جمہوریت کی جیت اور بھگوا پرچم لہرانے و پیدل مارچ نکالنے والوں کی شکست ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا ہے اور حلف لینا ہے کہ آج سے ہم اس ملک کی حفاظت کریں گے ۔قانون و جمہوریت کی بقاء کریں گے ۔تمام مذاہب و ذات برادری کو آپس میں لڑانے والوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہے اور سب کا احترام کرنا ہے اور اپنی تعمیری خدمات و سیاست سے بھارت کو ترقی کی جانب لے جانا ہے۔اس تقریب میں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس کے تمام عہدیداران و ورکروں کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔یہاں آصف شیخ نے رسم پرچم کشائی کے بعد کبوتر کو ہوا میں چھوڑ کر آزاد کیا اور ترنگا غبارے بھی ہوا میں چھوڑے گئے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com