کانگریس نے ماضی میں دیش کو آزادی دلائی اب اسکی حفاظت بھی ہم ہی کو کرنا ہے



کانگریس نے ماضی میں دیش کو آزادی دلائی اب اسکی حفاظت بھی ہم ہی کو کرنا ہے 


کانگریس پارٹی آفس پر رسم پرچم کشائی کا انعقاد 


مالیگاؤں : (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی آفس قدوائی پر صدر کانگریس اعجاز بیگ کے ھاتھوں رسم پرچم کشائی کی گئی۔شھیدان وطن و مسلم مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔جمیل کرانتی عبدالغفار شیخ اور اعجاز بیگ نے آزادی کے عنوان پر تقریر کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت چھوڑو تحریک سے پھلے مالیگاؤں کے دیوانوں نے 1922نے میں خلافت تحریک کی پاداش میں جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی ذیلی تنظیمیں جیسے آر ایس ایس اور بجرنگ دل اپنے فاسشٹ نظریات کے چلتے مسلمانوں کی آزادیاں سلب کررھی ھیں۔کانگریس نے ماضی میں دیش کو آزادی دلائی اب اسکی حفاظت بھی ھم ہی کو کرنا ھے۔اسطرح کے احساسات کا اظھار بھی مقررین نے کیا ۔یہاں کانگریس ورکروں نے بچوں میں کیک تقسیم کرکے آزادی کا جسن منایا۔اس موقع پر زین العابدین پٹھان، عبدالغفار شیخ، جمیل کرانتی، مجید بھائی پھلکے والے،صابر ایس ٹی، قیوم بھایا،عمران انجینیر،اختر ریڈی میڈ،ھاشم انصاری، شیخ پیار محمد پیارو کے علاوہ. کانگریس پارٹی کے چھوٹے بڑے تمام ھی زمہ داران و عھدے داران نے شرکت کی ۔اسطرح کی پریس ریلیز عبدالغفار چائے والا نے بغرض اشاعت روانہ کی ہے ۔


ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے