انجمن معین الطلباء کیمپس میں جشن یوم آزادی کی رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد



انجمن معین الطلباء کیمپس میں جشن یوم آزادی کی رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد 


ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں پر عمل کرنا ضروری ، تعلیم کے ساتھ  تربیت بھی اہم  :ڈاکٹر رحمانی 




مالیگاؤں : (پریس ریلیز)ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اس پر عمل کرنا ضروری ہے ۔ہم انہیں خراج عقیدت اور انکے جذبہ ایثار و قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار ڈاکٹر عرفان رحمانی نے کیا۔موصوف مالیگاؤں ہائی انجمن معین الطلباء کیمپس میں جشن یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا محمود الحسن نے انگریز حکومت سے جنگ چھیڑ کر تحریک آزادی کا چراغ روشن کیا ۔موجودہ حالات پر صدر موصوف نے کہا کہ تعزیرات ہند کی دفعات میں ترمیم کرنا مناسب نہیں ہے اس کے خلاف عوام کو آواز اٹھانا چاہیے ۔این پی آر نافذ نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ ملک آزاد اور سیکولر  ہے ۔ڈاکٹر رحمانی نے اساتذۂ کرام کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دی جائے ۔

قبل اس کے انجمن معین الطلباء کیمپس میں جشن یوم آزادی کی رنگا رنگ تقاریب کا آغاز ہوا ۔اسکول ہٰذا کے ہیڈ کلرک رحمانی فرید احمد کے دست مبارک سے رسم پرچم کشائی کی گئی ۔اور راشٹر گیت کے بعد رضوان سر کی سرپرستی میں NCC کے طلباء نے بہترین انداز میں مارچ پاسٹ کیا اور باقاعدہ پروگرام کا آغاز بارہویں سائنس ای کے طالب علم حنظلہ زاہد احمد کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ نعت پاک کا نذرانہ فیضان احمد سلطان احمد نے نہایت ہی دل نشین انداز میں پیش کیا ۔آئے ہوئے معزز مہمانانِ کرام کا تعارف اخلاق دانش سر اور گل پیشی و استقبال کے فرائض مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج  کے پرنسپل زاہد حسین سر نے کیا ۔بارہویں سائنس سی کی طالبہ عروبا پروین الطاف احمد نے انگریزی زبان میں یوم آزادی پر پُرمغز تقریر پیش کی ۔اسی طرح اس تقریب میں سینئر کالج کی طالبہ شگوفہ ارم عبدالرشید نے اردو زبان میں تاریخ آزادی کی داستان مختصر و جامع انداز میں پیش کی ۔بارہویں سائنس بی کے طالب علم  مبین احمد اشفاق احمد نے حب الوطنی گیت پیش کیا۔مالیگاؤں ہائی اسکول ششم اے کہ طالبہ قریشی فاطمہ شاہنواز نے انگلش زبان میں تقریر پیش کی۔مالیگاؤں سنیئر کالج ایف وائے بی اے کی طالبات نے حب الوطنی گیت کا نذرانہ پیش کیا۔ اسی طرح مالیگاؤں سینیئر کالج کے طالب علم عطاء الرحمن نے حب الوطنی گیت پیش کر سامعین کا دل موہ لیا ۔
اس تقریب میں مالیگاؤں ہائی اسکول و جونیئر کالج مارننگ و نون شفٹ کے طلباء و طالبات نے حب الوطنی گیت و ایکشن سانگ پیش کر پروگرام کو چار چاند لگا دیا ۔جونیئر کالج کے طلبہ نے خالد اختر سر کی سرپرستی میں بہترین انداز میں فزیکل ڈیماسٹریشن پیش کیا ۔اس تقریب میں کوئز کمپیٹیشن و دیگر مقابلہ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔اور انہیں انعامات سے نوازا گیا ۔پروگرام کی نظامت و رسم شکریہ کے فرائض اخلاق دانش سر نے بحسن و خوبی انجام دیا ۔اس تقریب میں انجمن معین الطلباء کے سیکرٹری سراج دلار سر، حنیف شوال، حاجی انیس الرحمن و اراکین انجمن اور مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج و مالیگاؤں سینئر کالج کے اساتذہ کرام و معلمات ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے