کارپوریشن بننے کے بعد سے گھر پٹی میں تین مرتبہ اضافہ نہال احمد، نجم الدین کھجور والے اور ابراہیم سیٹھ کے وقت ہوا ہے



کارپوریشن بننے کے بعد سے گھر پٹی میں تین مرتبہ اضافہ نہال احمد، نجم الدین کھجور والے اور ابراہیم سیٹھ کے وقت ہوا ہے 


صرف شیخ رشید خانوادے کو بدنام کرنا مفتی اسماعیل و مہا گٹھ بندھن کی پرانی روایت ہے :اعجاز عمر 
 



مالیگاؤں : 4 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ)راشٹروادی کانگریس پارٹی کی مشورتی میٹنگ میں شہری حالات پر سابق کارپوریٹر اعجاز عمر نے کہا کہ کارپوریشن بننے کے بعد سے صرف تین مرتبہ گھر پٹی میں اضافہ ہوا ہے اور تینوں وقت شیخ رشید خانوادے کا کوئی بھی شخص میئر نہیں تھا۔گھر پٹی میں اضافہ یہ مخالف جماعتوں کے وقت ہوا ہے ۔اعجاز عمر نے تاریخ وائز بتاتے ہوئے کہا کہ 2004 کے بعد سے ابھی تک رویزن نہیں ہوا ہے اور ابھی جو چل رہا ہے وہ رویزن کیلئے سروے ہے لیکن کمشنر نے اپنے اختیارات سے گھر پٹی میں تین روپیہ کا اضافہ کردیا ۔اعجاز عمر نے کہا کہ پہلی مرتبہ جب گھر پٹی بڑھی تب مئیر نہال احمد تھے اور کمشنر ڈی جی فلپ تھے۔دوسری مرتبہ جیون سونونے کمشنر کے وقت مئیر نجم الدین شیخ تھے اور تیسری مرتبہ ابراہیم سیٹھ میئر تھے ۔ان اوقات میں گھر پٹی میں اضافہ ہوا ہے ۔آصف شیخ اور طاہرہ شیخ اور شیخ رشید پھر شیخ طاہرہ میئر بنی انکے اوقات میں گھر پٹی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے ۔اعجاز عمر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں بالخصوص کانگریس اور مجلس اتحاد المسلمین اور جنتا دل سیکولر صرف جھوٹ پر مبنی گمراہ کن سیاست کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بارہ نومبر، ایم ایس جی کالج معاملہ اور بقرعید پر مسلم نمائندگی کرنے والے کہاں تھے ۔صرف مسلمانوں کی ووٹوں سے چن کر آنا اور عوام کو بیوقوف بنانا شہری سیاست کے کچھ لیڈران کا کارنامہ بن گیا ہے ۔شیخ رشید خانوادے نے ہمیشہ شہر کے مفاد میں کام کیا ہے کبھی بھی شہر کا نقصان نہیں کیا ہے ۔


ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے