عبداللہ کو میئر بنانے کیلئے دادا بھوسے و ایکناتھ شندے سے محبت کے چکر میں فرقہ پرستی پر لب کشائی نہیں



عبداللہ کو میئر بنانے کیلئے دادا بھوسے و ایکناتھ شندے سے محبت کے چکر میں فرقہ پرستی پر لب کشائی نہیں


یہ سیاست کے دیے ہر کسی کے حوالے نہ کرو...شہر بک جاتا ہے ایک شخص کی نادانی سے


ایک حمام میں سب.... مہا گٹھ بندھن کا جھگڑا سڑک پر، مفتی اسماعیل جھوٹے ہیں، رئیس عثمانی کی مفتی اسمٰعیل پر کڑی تنقید




مالیگاؤں : 4 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) این سی پی کی مشورتی میٹنگ سے رئیس عثمانی نے کہا کہ عید گاہ سے سیاسی تقریر کرنا ممبر رسول کی توہین ہے۔مفتی اسماعیل کو ہندو مسلم اتحاد پر تقریر کرنا تھا ۔فسادات کیخلاف، فرقہ پرستوں کے خلاف تقریر کرنا تھا لیکن انہوں نے شہر کی سیاسی جماعتوں پر تنقید کی ۔دادا بھسے کی محبت میں انہوں نے فرقہ پرستی پر کچھ نہیں کہا ۔ایم ایس جی کالج معاملہ میں نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کے نام کی توہین کی گئی تب بھی آپ نے کچھ نہیں کہا ۔کیوں دادا بھوسے آپ سے ناراض ہوجائیں گے نا ۔اسی لئے کچھ نہیں بولا ۔مفتی اسماعیل دادا بھوسے اور ایکناتھ شندے سے محبت کرتے ہیں اسی لئے خاموش تھے ۔رئیس عثمانی نے کہا کہ مفتی اسماعیل نے عبداللہ کو میئر بنانے کیلئے دادا بھوسے و ایکناتھ شندے کی شیو سینا سے محبت کے چکر میں فرقہ پرستی پر لب کشائی نہیں کی۔
رئیس عثمانی نے کہا کہ درے گاؤں میں پاور لوم سرکل تین سال سے کیوں نہیں بنایا گیا ۔اگر آج جنتا دل مفتی اسماعیل کی پول نہیں کھولتی تو مفتی اسماعیل بھی جنتا دل کی پول نہیں کھولتی ہیں ۔اگر ایسا نہیں ہوتا تو تیری بھی چپ میری بھی چپ والا معاملہ ہوتا ۔اب جب دونوں نے ایکدوسرے کی پول کھول دی ہے تو شہریان کے سامنے سچ آگیا ہے ۔اسمبلی میں ہیرا پورہ قبرستان معاملہ کو کیوں نہیں بلند کیا ۔آج ایک حمام میں سب ننگے ہیں ۔مفتی اسماعیل کو شہر کی عوام نے لاکھوں ووٹ دیکر کامیاب کیا ہے ۔محمد آباد میں کہتے ہیں کہ میرا شکریہ ادا نہیں کیا گیا ۔کیوں؟ آپ چناؤ کے وقت ووٹوں کی بھیک مانگتے ہو اور اب شکریہ قبول کرنے کا زور دے رہے ہو، مفتی اسماعیل کو یاد رکھنا چاہئے کہ عوام صرف اللہ کا شکریہ ادا کریں گی ۔رو رو کر ووٹ کی بھیک مانگتے ہو اور جب چن کر آتے ہو تو کہتے ہیں کہ میرا شکریہ ادا کرو ۔رئیس عثمانی نے کہا کہ اسکول کا جھوٹ، سرکل کا جھوٹ شہریان کے سامنے آگیا اور مفتی اسماعیل کا جھوٹ بھی سامنے آگیا ۔مفتی اسماعیل خود جھوٹ بولتے ہیں اور شیخ رشید خاندان پر الزام لگاتے ہو ۔مفتی اسماعیل کبھی این سی پی پر الزامات لگاتے ہیں تو اسی این سی پی سے الیکشن لڑتے ہو اور پھر کبھی مجلس پر بی جے پی کی دلالی کا الزام لگاتے ہو اور آج مجلس کے نام پر ہی ایم ایل اے بن گئے ۔کیا مفتی اسماعیل کو اللہ کا ڈر نہیں ہے ۔رئیس عثمانی نے شہر کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ آنے والے چناؤ میں شیخ آصف کو کامیاب کریں ۔مفتی اسماعیل کے دھوکے میں نہ آئیں اور شہر کو کھنڈر ہونے سے بچائیں ۔رئیس عثمانی نے شعر و شاعری سے مفتی اسماعیل پر جم کر تنقید کی ۔
ہم نے صحراؤں میں حاصل کیے آسانی سے 
تم سمندر میں بھی رہ کرنہ ملے پانی سے 
یہ سیاست کے دیے ہر کسی کے حوالے نہ کرو 
شہر بک جاتا ہے ایک شخص کی نادانی سے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے