این سی پی وفد کی کمشنر سے ملاقات، سال گزشتہ کی طرز پر گھر پٹی تقسیم کی جائے گی اور صرف نئے مکانات کا سروے کیا جائے گا گھر پٹی نہیں لگائی جائے گی، کمشنر کا خلاصہ



این سی پی وفد کی کمشنر سے ملاقات، سال گزشتہ کی طرز پر گھر پٹی تقسیم کی جائے گی اور صرف نئے مکانات کا سروے کیا جائے گا گھر پٹی نہیں لگائی جائے گی، کمشنر کا خلاصہ 


مالیگاؤں کی سیاست کا محور شیخ رشید خانوادے کے گرد ہی کیوں؟ کانگریس، جنتا دل اور ایم آئی ایم  کو کوئی تعمیری کام نہیں آتا :اسلم انصاری 




مالیگاؤں : 4 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) این سی پی کی مشورتی میٹنگ میں اسلم انصاری نے کہا کہ شہر کی تمام سیاسی جماعتیں صرف شیخ رشید خانوادے پر تنقید و سیاست کرتی ہیں۔سیکولر ازم کا واویلا مچانے والی پارٹیاں بھی بی جے پی کی گود میں بیٹھ رہی ہیں۔جنتا دل سیکولر بھی بی جے پی کی گود میں بیٹھ گئی ۔
بھوک ہڑتال کے نام پر ناٹک کرنے والی کانگریس پارٹی کیساتھ کچھ لوگ بیٹھ رہے ہیں۔جو لوگ پانی پی پی کر کانگریس کو کوستے تھے وہ لوگ بھی کانگریس کے اسٹیج پر نظر آئے۔یہ اپوزیشن کی مکاری والی سیاست جاری ہے جو صرف شیخ رشید خاندان کو بدنام کرنے کی سازش ہے ۔اصل میں انہیں کانگریس سے نہیں بلکہ شیخ رشید خاندان سے نفرت ہیں۔اسلم انصاری نے کہا کہ شہر کی سیاست شیخ رشید خانوادے کے گرد گھومتی ہے اور اپوزیشن اس پر سیاست کرتی ہیں انہیں کوئی تعمیری کام نہیں آتا ۔مالیگاؤں شہر کی ترقی کی بات نہیں ہوتی صرف شیخ رشید پر بات ہوتی ہے بنیادی مسائل و تعمیر و ترقی پر بات کیوں نہیں ہوتی۔
اسلم انصاری نے کہا کہ ہم پارٹی کی بات شہر کی ترقی کیلئے کرتے ہیں ورنہ ہمارے پاس خود پارٹی بنانے کا چہرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے مکانات کا سروے کرنا ضروری ہے۔کارپوریشن میں شامل ہوئے چھ دیہاتوں پر گھر پٹی لگانے کیلئے سروے کیا جانا چاہئے ۔ہمیں کمشنر نے آج کہا کہ سال گزشتہ کی طرز پر گھر پٹی تقسیم کی جائے گی اور صرف نئے مکانات کا سروے کیا جائے گا اس پر گھر پٹی نہیں لگائی جائے گی۔اسلم انصاری نے کمشنر سے ملاقات کے بعد کمشنر کا خلاصہ بیان کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے