موسم ندی میں تیراکی کرنے والا راجو رمیش ڈوب کر ہلاک ا



موسم ندی میں تیراکی کرنے والا راجو رمیش ڈوب گیا



مالیگاؤں / آج مالیگاؤں شہر کے موسم ندی میں محکمہ فائر بریگیڈ کے شکیل تیراک نے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش نکالی ، جس کی شناخت کی اپیل بھی سوشل میڈیا پر کی گئی تھی ۔ 

اس دوران فائر بریگیڈ ملازم شکیل تیراک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج 15 اگست کی دوپہر 3 بجے کے دوران ندی کے اس پار پنچشیل نگر سے کیمپ کی سمت ایک نوجوان پینٹ شرٹ اور جوتا پہن کر تیراکی کر رہا تھا کے اسی دوران دم ٹوٹنے کی وجہ سے وہ نوجوان پانی میں ڈوب گیا ، اس حادثے کی خبر ملتے ہی میں اور میرے ساتھی روی شیجوڑ ، ڈرائیور ذاکر حاجی ، وکاس پوار نے موقع پر پہونچ کر سرچ آپریشن شروع کیا ، اس درمیان مجھے پنچشیل نگر بریج کے پاس موسم ندی میں تقریبا 15 سے 20 فٹ گہرے پانی میں نوجوان کی لاش ملی ، جسے باہر نکالا گیا ، مرنے والے نوجوان کی شناخت راجو رمیش کھرے 28 سال ساکن امبیڈکر نگر مالیگاؤں کے طور پر ہوئی ہے ، مرنے والا نوجوان شادی شدہ اور 2 بچوں کا باپ بتایا گیا ہے ۔ شکیل تیراک نے  اپیل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تیراکی کا شوق رکھنے والے نوجوان پینٹ شرٹ پر تیراکی کر اپنی جان کو ہلاکت میں ڈالنے سے گریز کریں ، الرٹ رہے، محفوظ رہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے