مسلم علاقوں کیساتھ بھید بھاؤ ، جمعہ کو NCP یوتھ ونگ کا آگرہ روڈ پر کمشنر و کارپوریشن کیخلاف انوکھا احتجاج
آصف شیخ کی سرپرستی میں اجو لہسن والا اور عاصم انصاری کی یوتھ ونگ کے ورکروں سے شرکت کی اپیل
مالیگاؤں :17 اگست (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کی سب سے اہم اور مصروف ترین شاہ راہ آگرہ روڈ کو ہم نے ہماری حکمت عملی سے عمدہ تعمیر کروائی فیز ون اور فیز ٹو کی مکمل تعمیر کے بعد فیز تھری کی تعمیر جاری ہیں لیکن دیکھنے میں آرہا ہے کہ کارپوریشن فیز تھری کی تعمیر میں مالیگاؤں شہر کی عوام کیساتھ بھید بھاؤ کررہی ہیں ۔فیز تھری کی تعمیر کرتے وقت سڑک کے بیچ میں نصب پاور کی ڈی پی، الیکٹرک پول، اور ٹرانسفارمر نکالے نہیں جارہے ہیں، راستے کے درمیان اتی کرمن کو صاف نہیں کیا جارہا ہے ۔جس کی وجہ سے روڈ کی خوبصورت تعمیر نہیں ہورہی ہیں ۔مالیگاؤں کارپوریشن آگرہ روڈ فیز تھری کی تعمیر عمدہ اور اچھے طریقے سے کرے ۔اسی طرح سخاوت ہوٹل سے دیوی کا ملہ تک آگرہ روڈ پر ڈیوائڈر کی تعمیر کیلئے جائے،سفید الیکٹرک پول نصب کئے جائیں، اور جگہ جگہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے رمبل اسٹریپ لگائی جائے ۔جیسے عنوانات کو لیکر اور مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر و آفیسران کی دوہری پالیسی و بھید بھاؤ کیخلاف مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی سرپرستی میں یوتھ ونگ کی جانب سے جمعہ کو شام 5 بجے آگرہ روڈ پر دیوی کے ملہ پر ایک انوکھا احتجاج کیا جارہا ہے ۔اس احتجاج کی قیادت یوتھ ونگ کے صدر اجو شیخ لہسن والا اور انصاری عاصم نوید راکی کریں گے ۔اسطرح کی پریس ریلیز این سی پی آفس سے جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ راشٹروادی ہوا کانگریس (یوتھ ونگ) کے تمام ورکروں ہمدردوں اور عہدیداران سے گزارش ہے کہ اس انوکھے احتجاج میں دیوی کے ملہ میں شام 5 بجے کثیر تعداد میں شرکت کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com