پری پرائمری تا دوسری جماعت کے طلباء کیلئے نیا نصاب تیار کیا جائے گا ، اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل : وزیر تعلیم


پری پرائمری تا دوسری جماعت کے طلباء کیلئے نیا نصاب تیار کیا جائے گا ، اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل : وزیر تعلیم 



 ممبئی : 27 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) قومی تعلیمی پالیسی کے تحت ریاست کا تعلیمی منصوبہ تیار کرنے کے لیے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔اس کے ایک حصے کے طور پر، فاؤنڈیشن لیول (آنگن واڑی/ کنڈرگارٹن اور کلاس I اور II کے تین سال) کی منصوبہ بندی کے لیے ماہرین کی ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس ذیلی کمیٹی کو اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسرکر کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔وزیر کیسرکر نے ماہر کمیٹی کے ارکان سے اپیل کی کہ وہ منصوبہ بندی کے مطابق اکتوبر کے پہلے ہفتہ تک منصوبہ کو حتمی شکل دینے میں فعال طور پر تعاون کریں۔


 اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکریٹری رنجیت سنگھ دیول، مہاراشٹر پرائمری ایجوکیشن کونسل کے پروجیکٹ ڈائریکٹر پردیپ کمار ڈانگے، کمشنر آف ایجوکیشن سورج مانڈھرے، جوائنٹ سیکریٹری امتیاز قاضی، ڈائرکٹر آف ایجوکیشن (سیکنڈری) سمپت سوریاونشی، ڈائرکٹر آف ایجوکیشن (پرائمری)، شرد گوساوی ، بال بھارتی کے ڈائرکٹر کرشنا کمار پاٹل، اسٹیٹ ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ کونسل کے ڈائرکٹر امول یڈگے، جوائنٹ ڈائرکٹر رماکانت کاٹھمور، ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر نیہا بیلسارے، ڈاکٹر کملا دیوی اوتے اور اسٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان اس میٹنگ میں موجود تھے۔

وزیر کیسرکر نے اپیل کی کہ ریاستی تعلیمی منصوبہ کا کام منصوبہ بند طریقے سے مکمل کیا جائے اور موجودہ سال میں پری پرائمری سطح کے طلباء کو نصاب دستیاب کرایا جائے۔ اسی طرح اس میں رنگ، شکل، نمبر جیسی چیزیں شامل ہونی چاہئیں جو پہلی بار سکول آنے والے بچے آسانی سے سیکھ سکیں۔  اس کے لیے انہوں نے کمیٹی ممبران سے اپیل کی کہ وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جلد از جلد پلان اور سلیبس کو تیار کریں۔


 قومی تعلیمی منصوبہ چار مرحلوں میں تیار کیا جائے گا جن میں بنیادی سطح، اسکول کی تعلیم، اساتذہ کی تعلیم اور بالغان کی تعلیم شامل ہیں۔انہی خطوط پر ریاستی تعلیمی منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ بنیادی سطح پر منصوبہ بندی کے لیے ماہرین کی ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور اسکولی سطح پر ریاستی تعلیمی منصوبہ کے لیے ماہرین کی ذیلی کمیٹی کے تقرر کو اسٹیئرنگ کمیٹی کی آج کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ ذیلی کمیٹی تین مرحلوں میں منصوبہ تیار کرے گی یعنی تیسری جماعت سے پانچویں جماعت تک اور چھٹی سے آٹھویں اور نویں سے بارہویں تک ہوگی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے