کارپوریشن چناؤ پر نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کا بڑا بیان
پونہ : 27 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے واضح کیا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مقامی لیڈروں کی خواہش کو اہمیت دی جائے گی۔ ان کے اس بیان سے مقامی سطح پر پارٹی کے لیڈران اور ورکروں میں جوش و خروش نظر آرہا ہے۔خیال رہے کہ اجیت پوار گروپ فی الحال شیوسینا شندے گروہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے عظیم اتحاد میں شامل ہے۔ اس درمیان کہا جا رہا ہے کہ یہ اجیت پوار کی حکمت عملی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات اپنے دم پر لڑیں۔
اجیت پوار نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ جانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم میں لوگوں کے کام کرنے کے لیے سرکار کے ساتھ گیا ہوں لیکن میں نے اپنا سیکولر ازم کا نظریہ ترک نہیں کیا۔ آئندہ لوک سبھا اور ودھان سبھا انتخابات گرینڈ الائنس میں مشترکہ طور پر لڑے جائیں گے۔ تاہم نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اعلان کیا کہ کارپوریشن ، ضلع پریشد، پنچایت سمیتی کے انتخابات ایک ساتھ یا الگ الگ لڑنے کا فیصلہ مقامی قائدین کریں گے۔ موصوف چنچواڑ پروفیسر رام کرشنا مور آڈیٹوریم میں این سی پی کے زیر اہتمام ورکروں کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
ایک ماہ قبل نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ ملنے کے بعد پوار نے پہلی بار یہاں کارکنوں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر شہری صدر اجیت گاوانے، ایم ایل اے انا بنسودے، سابق ایم ایل اے ولاس لانڈے، سنجوگ واگھرے پاٹل، بھاؤ صاحب بھویر، نانا کاٹے، کویتا الہٹ، پرشانت شیتولے، جگدیش شیٹی، شیام لانڈے، ستیش دریکر موجود تھے۔ اجیت پوار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہمیں کسی بھی وقت بلدیاتی انتخابات کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس لیے کارکنان تیار رہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com