بوگس راشن کارڈ و ڈپلیکیٹ سرکاری اسٹیمپ بنانے کے الزام میں سعود احمد پر مقدمہ درج



بوگس راشن کارڈ و ڈپلیکیٹ سرکاری اسٹیمپ بنانے کے الزام میں سعود احمد پر مقدمہ درج



مالیگاؤں :27 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) سٹی پولس اسٹیشن سے موصول اطلاع کے مطابق گزشتہ 26 اگست کو ایف ڈی او آفس کے وارڈ آفیسر ولاس دگمبر کھڑکے نے شہر پولس اسٹیشن میں اپنی فریاد دہتے ہوئے کہا کہ سعود احمد شبیر احمد ساکن کمہار واڑہ نے اسی علاقہ کے مسعود احمد شبیر احمد کے نام میں کسی نامعلوم شخص کے ساتھ ساز باز کرکے حکومت سے دھوکہ دہی کرنے کے مقصد سے نام میں پھیر بدل کرکے بوگس راشن کارڈ تیار کیا اور اس کے لئے ایف ڈی او آفیسر کے نام کا گول اور مستطیل نما اسٹیمپ تیار کرتے ہوئے راشن کارڈ پر استعمال کیا ۔یہ واقعہ 25 اگست کو منظر عام پر آیا اور 26 اگست کو اس ضمن میں ایف ڈی او وارڈ آفیسر کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔جسکا گناہ رجسٹرڈ نمبر 182/2023 بتایا گیا ۔جسکی تفتیش سٹی پولس اسٹیشن کے پولس سب انسپکٹر انل ایس پٹھارے کررہے ہیں ۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے