مہاراشٹر جمیعتہ العلماء کے سچے خادم الحاج گلزار احمد اعظمی انتقال کرگئے
مالیگاؤں 20 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے مسلمانوں اور خصوصاً جمیعتہ العلماء ہند کے حلقوں میں یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ دی جاتی ہے کہ ہندوستان کی مشہور ومعروف شخصیت سابق خادمِ قوم وملت گلزار اعظمی صاحب (سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء ہند) اس دار فانی سے دار بقاء کی طرف رحلت فرماگئے۔ إنّا لله وإنّا إليهِ رَاجعُون ۔آپ گذشتہ چند روز سے سخت علیل تھے، ممبئی میں بائکلہ کے مسینا ہاسپٹل میں زیرعلاج تھے، علالت اور نقاہت حد درجے کو پہنچی ہوئی تھی، گذشتہ شب کے آخری ساعتوں میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث آپ کا وصال ہوگیا۔
ان للہ وانا الیہ راجعون
گلزار اعظمی صاحب نہ صرف قوم وملت کی خدمت میں ہمہ تن مصروف شخصیت تھی بلکہ بہت سارے رفاہی کام آپ ہی کے مرہون منت انجام پائے۔آپ نے عرصۂ دراز تک جمعیت کے پلیٹ فارم سے قوم کی خدمت کی جمعیت کے لیگل سیل کے سربراہ کے طور پر اپنی فہم و فراست سے سیکڑوں مقدمات کو فیصل کر تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا، چنانچہ مسلم نوجوانوں کے تئیں آپ کے احساسات کے پیش نظر جمعیت کی قانونی امداد کمیٹی کے سربراہی بھی آپ ہی کے ذمہ دی گئی جسے آپ نے بخوبی انجام دیا، آج مشیتِ خداوندی کے تحت آپ نے ہم سب کو الوداع کہہ کر لقاءِ خداوندی کا شرف حاصل کیا اور ہزاروں لوگوں کی آنکھوں کو نمناک کردیا لیکن!
'رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی
' تم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی
اس غمناک موقعہ پر ادارہ ہفت روزہ بیباک و بیباک نیوز اپڈیٹ ،سابق ایم ایل اے شیخ آصف ،مفتی اسماعیل و اہالیانِ مالیگاؤں اپنے گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ اللّہ رب العزت مرحوم گلزار اعظمی صاحب کی مغفرت فرمائے، خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے، سیئات کو حسنات سے مبدل فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ہم سب کو آپ کا نعم البدل عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com