بڑا حادثہ، آرمی کی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، 9 جوان شہید



بڑا حادثہ، آرمی کی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، 9 جوان شہید


 نئی دہلی: 20 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) لداخ کے لیہہ ضلع میں آج ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ فوج کی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر سیدھے گہری کھائی میں جاگری۔ ایک افسر نے بتایا کہ اس واقعہ میں 9 جوان شہید ہوئے ہیں۔

 حکام نے بتایا کہ حادثہ سنیچر کی شام جنوبی لداخ کے نیوما کے کیری میں پیش آیا۔ فی الحال ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ اس حادثے میں اپنی جان گنوانے والے فوجیوں میں آٹھ جوان اور ایک جے سی او (جونیئر کمیشنڈ آفیسر) شامل ہیں۔  فوجی کارو چوکی سے لیہہ کے قریب کیاری کی طرف بڑھ رہے تھے۔ اس حادثے میں کئی جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 لداخ کے لیہہ ضلع میں ہفتہ کو ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔  یہاں کیاری ٹاؤن سے کچھ فاصلے پر بھارتی فوج کی گاڑی وادی میں گر گئی۔ اس حادثے میں 9 جوان شہید ہو گئے۔  کئی جوانوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔  فوجی حکام نے بتایا کہ حادثہ ہفتہ کی شام جنوبی لداخ میں پیش آیا۔  انہوں نے کہا کہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 شہید اور زخمی جوانوں کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔  موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی گاڑی لیہہ سے نیوما جا رہی تھی۔ لداخ سڑک حادثہ کیری سے چھ کلومیٹر پہلے پیش آیا۔  ٹرک گہری کھائی میں جا گرا۔  یہ حادثہ شام 5.4 بجے پیش آیا۔ اس حادثے میں 9 جوان شہید ہو گئے۔  مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے