ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی ہیں ، ہماری شرافت اور تہذیب کا غلط فائدہ نہ اٹھائیں، ہم پوری مذہبی آزادی کے ساتھ اس ملک میں رہیں گے، مودی کا رحم و کرم نہیں بلکہ ہمیں قانون سے انصاف چاہیے
پاور لوم صنعت کے ساتھ حکومت کی ناانصافی، کیا اب پاور لوم بھی مسلمان ہوگیا؟، مجھے مالیگاؤں سے بھی ایم ایل اے چاہیے جو میرے ساتھ فرقہ پرستوں کا مقابلہ کر سکے،
میں ایسے ایم ایل ایز کیخلاف ہوں جس کے منہ میں زبان نہیں اور جو اسمبلی میں آواز نہیں اٹھاتے، ابو عاصم اعظمی کا مالیگاؤں میں عظیم الشان استقبال، یوسف الیاس مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کے صدر نامزد
مالیگاؤں : 20 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) پاورلوم بھی مسلمان ہوگیا،مالیگاؤں شہر اقلیتی شہر اور پاور لوم کا اکثریتی شہر ہے اس کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ۔یہاں 17 ہزار لاکھ کروڑ کپڑا تیار ہوتا ہے اور پالی بالوترا میں پروسیسنگ کیا جاتا ہے ۔مہاراشٹر میں ایک بھی پروسیسنگ ہاؤس نہیں ہے جو حکومت کیلئے شرم کی بات ہے ۔میں پاور لوم صنعت کیلئے مسلسل کوشش کررہا ہوں کہ کسانوں کی طرح پاور لوم کو بھی سہولیات ملے ۔کسانوں کے بعد دوسرے نمبر پر روزگار دینے والی صنعت پاور لوم ہے ۔اسطرح کا اظہار سماجوادی لیڈر ابو عاصم اعظمی نے گزشتہ روز مالیگاؤں میں منعقدہ الیکشن پریس کانفرنس سے کیا ۔موصوف یوسف الیاس کی دعوت پر استقبالیہ تقریب میں مالیگاؤں آئے تھے ۔ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ بجلی کمپنی کو جان بوجھ کر مائنا ریٹی کے علاقوں پر سرکار لاد رہی ہیں ۔بجلی میں سرکار رعایت دے اس کیلئے ہم کوشش کررہے ہیں ۔ابو عاصم اعظمی نے کہا فرقہ پرستی عروج پر ہے ۔آفتاب پونہ والا معاملہ میں فرقہ پرستی کی گئی اور ابھی ہیٹ اسپیچ کا معاملہ چل رہا ہے ۔ابو عاصم نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہیٹ اسپیچ پر سخت ریمارک آیا ہوا ہے ۔سرکار فرقہ پرستی کو بڑھاوا دے رہی ہیں ۔مسلمانوں کو حراساں کیا جارہا ہے ۔کوئی بھی ایرا غیرا آکر مسلمانوں کو دھمکیاں دے رہا ہے ۔مار دھاڑ کی جارہی ہے زبردستی جئے شری رام کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔ابو عاصم نے کہا کہ ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی ہے ۔ہم نے بھی ہزار سال حکومت کی ہے ۔ہماری شرافت اور تہذیب کا غلط فائدہ نہ اٹھائیں ۔ جئے شری رام کا نعرہ ہم نہیں لگائیں گے ہمیں کوئی مائی کا لال مجبور نہ کریں ورنہ..
ابو عاصم نے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ بھید بھاؤ جاری ہے نوری سرکار کا سب کا ساتھ سب کا وکاس کھوکھلہ نکالا ۔مالیگاؤں کی عوام سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہا کہ خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس کو خیال اپنے آپ کے بدلنے کا کے مصداق شہریان مالیگاؤں اب بیدار ہوجائیں اور سماجوادی کے ساتھ کھڑے رہیں ۔مجھے مالیگاؤں اور بھیونڈی سے طاقت دی جائے ۔ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ مودی جی ہم اس ملک پر کسی کے رحم و کرم پر نہیں رہتے۔ہم آپ سے قانون کے مطابق انصاف مانگ رہے ہیں۔ہم اللہ کے رحم و کرم پر رہتے ہیں ۔ابو عاصم نے مسلم لڑکیوں کے خلاف بولنے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ ہندو مسلم مل کر اس ملک کو بچائیں گے۔اڈانی، امبانی، میڈیا کے غلط کردار پر بھی ابو عاصم نے سخت سست کہا ۔مالیگاؤں کی عوام سے کہا کہ میں بھی آپ کا ایم ایل اے ہوں ہم آپ کے یہاں ایم ایل اے ہیں مجھے کچھ نہیں کہنا ہے لیکن اس ملک میں فرقہ پرستی کیخلاف لڑنے کیلئے مجھکو سروں کی ضرورت ہے ۔مجھے مالیگاؤں میں ایک لیڈر چاہیے۔مسلم ایم ایل ایز خاموش رہتے ہیں ۔میں ایسے ایم ایل اے خلاف ہوں جس کے منہ میں زبان نہیں ہے۔ابو عاصم اعظمی نے کہا مدرسے اتنگ واد کے اڈے نہیں ہے بلکہ آر ایس ایس کے کیمپ دہشت گردی کے اڈے ہیں ۔
اسمبلی میں فرقہ پرستی کے خلاف جم کر نمائندگی کرنے اور مالیگاؤں شہر کے مسائل پر آواز بلند کرنے کے لئے ابو عاصم اعظمی کا مالیگاؤں میں استقبالیہ پروگرام ہوا اس موقع پر انصار جماعت خان میں ابو عاصم اعظمی نے مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کے صدر کا انتخاب کیا ۔الحاج یوسف الیاس کو صدر بنایا گیا ۔ابو عاصم نے کہا کہ مالیگاؤں شہر سے بھی مجھکو ایک ایم ایل اے چاہیے جو میرے ساتھ فرقہ پرستی کیخلاف آواز بلند کرسکے اور عوام کے کام کرسکے ۔ابو عاصم کو شہریان مالیگاؤں کی جانب سے عظیم الشان استقبالیہ دیا گیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com