شہر کے مخصوص علاقوں میں بجلی کمپنی کیجانب سے مسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، لیڈران توجہ دیں
چونا بھٹی، بیلباغ ، خوشامد پورہ، راجہ نگر، اسلام نگر اور بجرنگ واڑی ،نیا پورہ میں گھنٹوں پاور سپلائی بند ہونے سے عوام پریشان
مالیگاؤں : 28 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں جب سے بجلی کمپنی نے چارج سنبھالا ہے تب سے شہریان کی جانب سے کمپنی کے خلاف ناراضگی کا ماحول بنا ہوا ہے ۔حالانکہ کمپنی نے اوائل میں بہتر طریقے سے شہریان کو بجلی سپلائی کی لیکن گزرتے اوقات اور بجلی چوری کی بڑھتی شکایات کے چلتے کمپنی نے سخت کارروائی بھی کی اور آج ایسا ماحول بنا ہوا ہے کہ کمپنی کے خلاف ہر کوئی ناراض ہوگیا ہے ۔اس درمیان سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اور مختلف سماجی شخصیات نے عوامی مسائل کے حل کیلئے کمپنی کے خلاف احتجاج بھی کیا لیکن یہ احتجاج وقتی طور پر خانہ پری سے تعبیر کیا گیا ۔آج شہر بھر میں کمپنیکا بجلی سپلائی نظام ناقص ہوگیا ہے ۔مختلف علاقوں میں کمپنی کی جانب سے جہاں پاور سپلائی بحال رہتی ہیں وہیں مخصوص علاقوں میں کمپنی نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنا شروع کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے بعد سے بجلی سپلائی میں کٹوتی کہ جارہی ہے، بقرعید، پندرہ اگست اور عام دنوں میں بھی گھنٹوں پاور بند رہے رہی ہیں ۔اب تو حد سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہیں ۔دن میں کئی مرتبہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہیں ۔خاص طور پر چونا بھٹی، بیلباغ ،نیاپورہ خوشامد پورہ، راجہ نگر، اسلام نگر اور بجرنگ واڑی میں گھنٹوں پاور سپلائی بند ہونے سے عوام پریشان حال ہوچکی ہیں ۔لیڈران کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔نمائندہ بیباک نے جب کمپنی سے لوڈ شیڈنگ کے بارے میں شکایت دی تو کمپنی کے ذمہ داران نے اکثر کہا کہ کمپنی کے ریکارڈ کے مطابق مذکورہ علاقوں میں پاور سپلائی بند نہیں کی گئی ہے ۔لیکن پاور مسلسل بند کئے جانے کی شکایت پر کمپنی فوراً ہوش میں آکر گھنٹے دو گھنٹے بعدازاں پاور سپلائی بحال کررہی ہیں لیکن یہ کب تک؟
آخر ان علاقوں میں ہی بار بار کیوں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہیں، صبح و شام کے اوقات اور نلوں کے اوقات میں بھی گھنٹوں پاور سپلائی بندر ہونے سے عوام کو شدید ذہنی و جسمانی تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔جمعہ کو صبح سے لیکر عین نماز جمعہ کے وقت تک پاور بند کی جارہی ہیں شہر کے لیڈران بالخصوص ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی ،آصف شیخ رشید، یوسف الیاس کوئی اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو راحت ملے ۔اگر بارش نہ ہونے سے لوڈ شیڈنگ کا عذر کمپنی پیش کرتی ہیں تو پھر ان علاقوں میں ہی کیوں کٹوتی کی جارہی ہیں دوسرے علاقوں میں پاور سپلائی برابر جاری ہے ۔اس سلسلے میں مذکورہ وارڈوں کی عوام نے نمائندے کو اس جانب توجہ دینے کی درخواست کی اور مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے لیڈران اس جانب نمائندگی کرنے کی زحمت کریں اور عوام کو ہونے والی تکالیف سے راحت دلانے میں تعاون کا مظاہرہ کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com