مشرقی اقبال روڈ کی تعمیر کا آغاز جلد کیا جائے، ٹینڈر اوپن، کارپوریشن پر این سی پی کا کامیاب دھرنا



مشرقی اقبال روڈ کی تعمیر کا آغاز جلد کیا جائے، ٹینڈر اوپن، کارپوریشن پر این سی پی کا کامیاب دھرنا



کارپوریشن کی انارکی اور بدعنوانی کو منفرد انداز میں قوالی کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنایا 


فلائی اوور بریج کے کام میں تیزی لانے آئندہ جمعہ کو بریج پر احتجاج، آصف شیخ کا اعلان



مالیگاؤں : (پریس ریلیز) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے سابق ایم ایل اے آصف شیخ کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن کے داخلی دروازے کے سامنے شہریوں کو درپیش مسائل اور میونسپل کارپوریشن کی انارکی کے خلاف احتجاج کیا۔  اس موقع پر مظاہرین نے منفرد انداز میں قوالی میں میونسپل انتظامیہ کی کرپٹ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 مظاہرین کا الزام ہے کہ اس کمیشن خوری اور بددیانتی کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر نہیں کھولے جا رہے۔  مطالبہ کیا گیا کہ مختلف ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز کھولے جائیں اور فوری طور پر شہری سہولیات فراہم کی جائیں۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے عوامی و تعمیراتی کاموں میں مسلسل کوتاہی کیخلاف آج راشٹروادی کانگریس پارٹی کے بینر تلے آصف شیخ کی قیادت میں کارپوریشن گیٹ پر ایک ہنگامی دھرنا اندولن کا انعقاد کیا گیا جس میں آگرہ روڈ فیز تھری کی تعمیر میں شفافیت اور الیکٹرک پول و ٹرانسفر ہٹانے کا مطالبہ اور قلب سے گزرنے والی مصروف ترین شاہراہ سلیمانی چوک تا پوار واڑی روڈ کی تعمیر کیلئے ٹینڈر اوپن کرتے ہوئے تعمیر کا آغاز کرنے کے مطالبہ کو لیکر این سی پی کے ورکروں نے کارپوریشن کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے، کمشنر اور ٹھیکہ داروں و سیاسی لیڈران کی ملی بھگت کی مذمت کی گئی ۔صبح سے شام تک جاری اس دھرنے میں بالآخر کارپوریشن انتظامیہ اور قلعہ پولس اسٹیشن کے عملہ نے مداخلت کی آور شام میں آصف شیخ کے مطالبات کو کارپوریشن نے قبول کرتے ہوئے ٹینڈر کھولنے کا اعلان کیا اور سلیمانی تا پوار واڑی روڈ کی تعمیر کا آغاز جلد کرنے کا تیقن دیا ۔
اس موقع پر میڈیا نمائندوں کو آصف شیخ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جب میں ایم ایل اے تھا تب میں نے مالیگاؤں شہر کیلئے ریاستی حکومت سے ایک فلائی اوور بریج کو منظور کروایا اور تب سے اس بریج کا کام جاری ہے بدقسمتی سے میں 2019 کے اسمبلی انتخابات میں ایم ایل اے منتخب نہیں ہوسکا لیکن شہر کی عوام نے جسے ذمہ داری اور نمائندگی دی انہوں نے بھی اس کام کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی اس کے برعکس کارپوریشن اور ٹھیکہ داروں کی ملی بھگت سے فلائی اوور بریج کے کام میں سست روی اختیار کی جارہی ہیں تاکہ کروڑوں روپے کا بل عوامی خزانے سے وصول کیا جائے ۔اس تعلق سے آصف شیخ نے کہا کہ آج چار سال مکمل ہورہے ہیں لیکن فلائی اوور بریج کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی ۔اس ضمن میں ہم فلائی اوور بریج کے کام میں تیزی لانے اور اسے جلد مکمل کرلینے کے لئے کارپوریشن کیخلاف آئندہ جمعہ 8 ستمبر کو فلائی اوور بریج ہر دھرنا اندولن کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کریں گے ۔آصف شیخ نے کہا کہ کارپوریشن تین مرحلوں میں تین ٹیم لگا کر فلائی اوور بریج کے کام میں تیزی لائے ورنہ سخت احتجاج اٹل رہیگا ۔کارپوریشن کے اس دھرنے میں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ورکروں اور عہدیداران اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے