ستمبر میں لوک سبھا کا خصوصی اجلاس ، "ون نیشن ون الیکشن" کا آرڈیننس پیش ہونے کا امکان



ستمبر میں لوک سبھا کا خصوصی اجلاس ، "ون نیشن ون الیکشن" کا آرڈیننس پیش ہونے کا امکان


یکساں سول کوڈ سمیت دس اہم بل کو منظوری دینے کی قیاس آرائی 



 نئی دہلی : (بیباک نیوز اپڈیٹ)مسودہ سرکار نے اپوزیشن جماعتوں کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے سیاسی داؤ کھیلنا شروع کردیا ہے بتایا جارہا ہے کہ لوک سبھا چناؤ قبل از وقت ہونگے ۔اس کیلئے مودی سرکار نئی حکمت عملی اپنا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق لوک سبھا کے خصوصی اجلاس کارپوریشن آغاز اسی ماہ ستمبر کی 18 سے 22 ستمبر تک لیا جائے گ۔لوک سبھا کےاسپیشل اجلاس میں ایک ملک ایک الیکشن کیلئے آرڈیننس پیش کئے جانے کا امکان بھی ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات سے پتہ چل رہا ہے۔اس اجلاس میں کامن سول کوڈ، چندریان 3 اور دیگر اہم عنوانات پر بات چیت کئے جانے کا امکان بتایا جارہا ہے۔اس کے علاوہ دسمبر میں ہی لوک سبھا چناؤ لئے جانے کی باز گشت سنائی دے رہی ہیں ۔اکتوبر میں پانچ ریاستوں کے چناؤ سے قبل ہی مودی سرکار سیاسی داؤ پیچ کھیلنے کی تیاری کررہی ہے ۔لوک سبھا کا خصوصی اجلاس جو 18 سے 22 ستمبر تک پانچ دن کیلئے جاری رہیگا کی تفصیلات پرلہاد جوشی نے ٹویٹ دی ہے ۔اس کے علاوہ ان پانچ دنوں میں دس سے زیادہ بل کو منظوری دیئے جانے کا امکان بھی بتایا جارہا ہے، اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اب تک کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے