شین کاف نظام کے اعزاز میں پہلی فیلو شپ، کیف، ماہر اور افضل کو اکیڈمی ایوارڈ، راجستھان اردو اکیڈمی کی سالانہ تقریب کا انعقاد



شین کاف نظام کے اعزاز میں پہلی فیلو شپ، کیف، ماہر اور افضل کو اکیڈمی ایوارڈ، راجستھان اردو اکیڈمی کی سالانہ تقریب کا انعقاد 

از قلم : ایم آئی ظاہر.8112236339। 

 جے پور۔/جودھپور۔ معروف شاعر‌اور نقاد شین کاف نظام کو راجستھان اردو اکیڈمی کی جانب سے ایک لاکھ روپیے کی پہلی فیلوشپ سے نوازا گیا۔راجستھان اردو اکادمی، جے پور کے رابندرا منچ، جے پور میں منعقدہ سالانہ تقریب میں سیبی کے سابق چیئرمین ڈی آر مہتا، راجستھان کے فن اور ثقافت کے وزیر ڈاکٹر بی ڈی کلہ اور راجستھان اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رفیق خان نے مشہور شاعر شین کاف نظام کے اعزاز میں پہلی فیلوشپ پیش کی۔

  اس موقع پراکادمی کے زیر اہتمام 70 سے 80 سال کی عمر کے شعراء کے زمرے میں دبستان جودھ پور کے سینئر شاعر اقبال کیف کو بطور خصوصی اعزاز، اشراق الاسلام ماہر کو قمر واحدی ایوارڈ (بیس ہزار روپے) اور محمد افضل جودھپوری کو چاند بہاری لال صبا ایوارڈ(پندرہ ہزار روپے) سے نوازا گیا۔شعراء کو توصیف اور شال سے نوازا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے