سابق ایم ایل اے آصف شیخ رکشا ڈرائیو کرتے ہوئے آر ٹی او آفس پہنچے ، رکشا یونین کے وفد کی آر ٹی او آفیسر سے مسائل پر نمائندگی
مالیگاؤں : 25 اگست (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کے مختلف رکشا اسٹاپ سے شہر بھر میں رکشا چلانے والے افراد کا ایک وفد آج مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر آصف شیخ رشید کی قیادت میں آر ٹی او آفس پہنچا ۔اس موقع پر راشٹروادی بھون آگرہ روڈ سے آصف شیخ نے رکشا ریلی کی قیادت کرتے ہوئے خود رکشا ڈرائیو کی اور ٹہرے گاؤں میں جاری آر ٹی او آفس میں حاضری لگا کر آفیسر سے رکشا ڈرائیور کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کی گئی ۔اس ضمن میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رکشا چالک مالک سنگھ کے صدر عبدالقیوم رنگیلا نے آصف شیخ کو رکشا ڈرائیو کے مسائل بتائے جس کی روشنی میں آصف شیخ نے آر ٹی او آفیسر سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل پیش کئے اور کہا کہ رکشا میں میٹر لگانے کے نام پر کچھ ایجنٹ کی مونو پالی جاری ہے ۔100 روپیہ سرکاری فیس پر میٹر کی اجازت ملتی لیکن ایجنٹ اس کام کیلئے ہزار سے 1500 روپیہ اینٹ رہے ہیں ۔لہٰذا اس معاملے میں آرٹی او آفیسر انصاف کریں ۔اس پر آرٹی او آفیسر نے کہا کہ ٹریڈ سرٹیفکیٹ ہے اور میٹر کیلئے ٹریڈ سرٹیفکیٹ ضروری ہوتا ہے ۔اس لئے آصف شیخ کے مطالبہ پر ہم مزید لوگوں کو ٹریڈ سرٹیفکیٹ دینے تیار ہیں ۔اس کے علاوہ آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں سی این جی اور ایل پی جی پمپ کیلئے کوشش کی جائے ۔
آصف شیخ نے آر ٹی او آفیسر سے کہا کہ آپ ضلع کلکٹر کو اس مسئلے سے آگاہ کریں کہ مالیگاؤں شہر پمپ سی این جی اور ایل پی جی پمپ جاری ہوجائے میں خود منترالیہ تک سی این جی اور ایل پی جی پمپ کی تنصیب کیلئے کوشش کروں گا تاکہ مالیگاؤں شہر میں یہ پمپ جاری ہوسکے ۔اسی طرح رکشا ڈرائیور کو پاسنگ کے نام پر پورا دن آرٹی او آفس میں وقت گزاری کرنا پڑتا ہے جس سے انکی روزی روٹی متاثر ہوتی ہیں اس پر توجہ دی جائے کہ پاسنگ کا مرحلہ گھنٹے دو گھنٹے بھر میں مکمل کیا جائے ۔اس پر آر ٹی او آفیسر نے آصف شیخ کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ میں پاسنگ کے کام کیلئے ایک دن میں پچاس رکشا کیلئے ایک انسپکٹر نامزد کرتا ہوں تاکہ مسلہ جلد حل ہوجائے ۔اس موقع پر آصف شیخ نے آر ٹی او آفیسر کی نگرانی میں رکشا ڈرائیور کے مسائل کے حل کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا جس میں شہر بھر کے مختلف علاقوں کے سرگرم رکشا ڈرائیور اور آرٹی او آفس کے آفیسر ہونگے ۔اس کے علاوہ دیگر مسائل پر بھی بات چیت کرتے ہوئے فیصلہ لیا گیا ۔اس وفد میں رکشا ڈرائیور کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com