شیخ رشید صاحب کی طبیعت ناساز لیکن خطرے کے باہر ، عوام دعاؤں میں یاد رکھیں

شیخ رشید صاحب کی طبیعت ناساز لیکن خطرے کے باہر ، عوام دعاؤں میں یاد رکھیں 



شوگر، پریشر، دل سمیت مکمل باڈی چیک-آپ کیلئے ممبئی کے جسلوک اسپتال میں داخل،آرام کا مشورہ




مالیگاؤں :(پریس ریلیز)شہر عزیز کے قدآور سیاسی لیڈر و مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سنیئر رہنما سابق میئر و سابق ایم ایل اے شیخ رشید کی گزشتہ دو روز قبل سنیچر کو علی الصبح طبیعت ناساز ہوگئی جس کے سبب انہیں ابتدائی علاج کیلئے ڈاکٹر گورو ٹھاکرے کے یہاں داخل کرایا گیا۔سنیچر اور اتوار کو شیخ رشید کا ڈاکٹر گورو ٹھاکرے نے علاج کیا ۔ڈاکٹر گورو ٹھاکرے نے یہ بھی کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے ۔شیخ رشید کی صحت بہتر اور مستحکم ہورہی ہیں بس انہیں آرام کی ضرورت اور اب وہ خطرے سے باہر ہیں لیکن مزید جانچ و علاج کی ضرورت ہیں۔اسی لئے باڈی کے مکمل چیک اپ اور علاج کیلئے شیخ رشید صاحب کو ممبئی کے جسلوک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اسطرح کی اطلاع ممبئی سے شیخ رشید کے فرزند و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر آصف شیخ رشید نے نمائندہ کو دی اور عوام کے نام تفصیلات بتاتے  ہوئے مزید کہا کہ شیخ رشید کے دل کی مکمل جانچ، جسمانی تکالیف اور پریشر و شوگر کی جانچ کرنے کیلئے ڈاکٹر گورو ٹھاکر نے انہیں ممبئی ریفر کیا ۔آصف شیخ نے بتایا کہ ممبئی میں باڈی کا مکمل چیک کرنے کے بعد الحمد للہ ڈاکٹروں نے شیخ رشید کی طبیعت بہت زیادہ ناساز نہیں بتائی بلکہ انہیں خطرے سے باہر بتایا اور انہیں آرام کا مشورہ دیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ شیخ رشید صاحب کا ممبئی کے جسلوک اسپتال میں دل، شوگر، پریشر وغیرہ کی جانچ کی جائے گی اور انکا معمولی علاج چلے گا۔ لہٰذا شہریان مالیگاؤں اور خانوادہ شیخ رشید سے دلی ہمدردی رکھنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی جاتی ہیں اور ہمیں اللہ رب العزت کی ذات سے امید ہیں کہ ہمارا لیڈر جلد ہی صحت یاب ہوکر عوامی خدمت میں دوبارہ حاضر ہوگا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے