دادا بھسے پروٹوکول توڑ کر ادتیہ ٹھاکرے سے ملنے پہنچے !، ناسک میں ٹھاکرے اور بھسے کی خفیہ ملاقات پر بحث
مالیگاؤں : 19 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) شندے گروپ کے حمایتی و حکومت میں شامل مالیگاؤں آؤٹر کے ایم ایل وزیر تعمیرات عامہ دادا بھسے اور ادھو بالا صاحب ٹھاکرے شیو سینا کے نوجوان لیڈر ادتیہ ٹھاکرے کی ناسک میں خفیہ ملاقات کی خبریں منظر عام پر پر آئی ۔تفصیلات کے مطابق دادا بھسے ناسک میں ایک تعلیمی پروگرام میں شامل تھے کہ اسی دوران انہوں نے پروٹوکول کو توڑ کر پروگرام کو چھوڑ دیا اور خود اکیلے ہی وہاں سے نکل کر ناسک میں پرائیویٹ ریسورٹ (فارم ہاؤس) پہنچ گئے جہاں انہوں نے ادتیہ ٹھاکرے سے خفیہ ملاقات کی ۔میڈیا ذرائع سے مطابق نوجوان لیڈر ادتیہ ٹھاکرے کا ناسک پرائیوٹ دورہ تھا ۔ممبئی سے ادتیہ ٹھاکرے اپنی گاڑی لیکر خود ڈرائیو کرتے ہوئے ناسک پہنچے اور وہ ایک ریسورٹ گئے جہاں پر دادا بھسے اور ادتیہ ٹھاکرے کی خفیہ ملاقات ہوئی ۔اب یہ ملاقات کس ضمن میں کی گئی؟ اس ملاقات کا مقصد کیا تھا؟ کیوں ادتیہ ٹھاکرے اور دادا بھسے نے آپس میں خفیہ ملاقات کی؟ کیا ضروت آن پڑی کہ دادا بھسے نے سرکاری پروٹوکول کال کو توڑ کر اکیلے ادتیہ ٹھاکرے سے ناسک کے ریسورٹ میں ملاقات کی؟ آن سب سوالات کے پیچھے سیاسی اتھل پتھل تو نہیں؟ یہ آنے والا وقت بتائے گا یا پھر دونوں لیڈران بتائیں گے کہ کیا واقعی انہوں نے آپس میں ملاقات کی یا نہیں؟ اور اگر ہاں انہوں نے ملاقات کی تو کس سلسلے میں؟ بہر کیف دادا بھسے اور ادتیہ ٹھاکرے کی خفیہ ملاقات ایک سوال بن گئی ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com