اردو گھر میں جے ای ای ، نیٹ، اور ایم پی ایس سی و یو پی ایس سی کی نصابی کتابیں فراہم کی جائیں آصف شیخ رشید کی پرانت آفیسر نتن سد گیر سے ملاقات،حکومت تک نمائندگی کا عزم


اردو گھر میں نیٹ، جے ای ای اور ایم پی ایس سی و یو پی ایس سی کی نصابی کتابیں فراہم کی جائیں 


مقابلہ جاتی و اعلیٰ تعلیمی کوچنگ کیلئے اردو گھر کو قابل استعمال بنایا جائے 


آصف شیخ رشید کی پرانت آفیسر نتن سد گیر سے ملاقات،حکومت تک نمائندگی کا عزم 





مالیگاؤں : (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں آصف شیخ کی جدوجہد سے انکے ایم ایل اے شپ میں 8 کروڑ روپے کے خطیر فنڈ سے اردو گھر کی تاریخی عمارت تعمیر کی گئی جسے اہل اردو اور تشنگان علم و ادب کیلئے جاری کردیا گیا ہے اور اس کیلئے باقاعدہ طور پر سرکار نے پرانت آفیسر کو اردو گھر صدر مقرر کیا ہے ۔اس ضمن میں آج مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید  نے اپنے وفد کے ہمراہ پرانت آفس پہنچ کر شہر کے نئے رجوع ہوئے پرانت آفیسر نتن سدگیر سے ملاقات کی ۔اس موقع پرائمری آصف شیخ رشید نے پرانت آفیسر کا مالیگاؤں میں تقرر ہونے پر انکا استقبال کیا۔یہاں آصف شیخ نے پرانت آفیسر سے گزارش کی کہ شہر کے زیر تعلیم طلباء و نوجوانوں کیلئے اُردو گھر میں لگنے تعلیمی و نصابی ضروریات جیسے UPSC ،MPSC کی کتابیں، گائیڈ اور NEET ، JEE اور اعلیٰ تعلیم کے لئے درکار نصابی کتابیں سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں ۔
اردو گھر میں کمپیوٹر لیب،اسٹڈی ہال ،لائبریری وغیرہ کا بہترین نظم کیا گیا ہے ۔یہاں انٹرنیٹ کی سہولیات مہیا کروانے کیلئے فوراً کاروائی شروع کی جائے ۔آصف شیخ نے پرانے آفیسر کو یاد دلایا کہ آپ اُردو گھر کمیٹی کے سرکاری طور سے صدر ہو مقرر ہیں۔آصف شیخ نے کہا کہ اگر پرانت آفیسر کو حکومتی سطح پر اردو گھر کیلئے کوئی پروپوزل کی منظوری کیلئے دشواری پیش آئے تو ہمیں آگاہ کریں تاکہ ہم بھی اردو گھر کے لیئے اپنے طور پر حکومت سے رابطہ قائم کر نمائندگی کریں گے ۔اس کے علاوہ مالیگاؤں شہر کے کئی اہم و بنیادی مسائل پر گُفتگو کی گئی ۔اس وفد میں اسلم انصاری،شکیل جانی بیگ،اظہر ماسٹر،محمد آصف،دانش شیخ وغیرہ شامل تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے