گروواروارڈ مکند واڑی سروے نمبر 211 میں نئی پانی کی ٹنکی تعمیر کی جائے آصف شیخ

گروواروارڈ مکند واڑی سروے نمبر 211 میں نئی پانی کی ٹنکی تعمیر کی جائے


 آصف شیخ کی قیادت میں گرووار وارڈ کا وفد کارپوریشن پہنچا 






مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید کی قیادت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ذمہ داران پر مشتمل گرووار وارڈ کے ایک وفد نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پہنچ کر کارپوریشن کے ذمہ دار آفیسران بالخصوص نائب کمشنر سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا ہے کہ گرووار وارڈ علاقہ میں ہزاروں کی تعداد میں عوام آباد ہیں ۔ہمیشہ پانی کا مسئلہ برقرار رہتا ہے ۔علی اکبر پانی کی ٹنکی سے شہر کے بہت بڑے علاقے میں پانی سپلائی کیا جارہا ہے لیکن گرووار وارڈ علاقے میں پانی کا مسئلہ قائم ہے جس ختم کرنے کیلئے پانی کی ٹنکی تعمیر کرنا ضروری ہے ۔اس لئے گروواروارڈ سروے نمبر 211 مکند واڑی میں میں نئی پانی کی ٹنکی تعمیر کی جائے ۔آصف شیخ رشید کیساتھ وفد میں گروواروارڈ کے ذمہ داران میں سابق کارپوریٹر رفیق بھوریا پہلوان ،ریاض علی یوسف علی، عبدالقادر بابو ممبر ،راجو پہلوان ،اظہر ماسٹر وغیرہ شامل رہے ۔اسطرح کی پریس ریلیز راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے موصول ہوئی ہے ۔



ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے