ستیہ پال ملک کا سنسنی خیز دعویٰ ، مودی اقتدار کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں
جو پلوامہ میں حملہ کرواسکتا ہے وہ رام مندر میں بم دھماکہ بھی کرواسکتا ہے اور بی جے پی لیڈر کو مروا بھی سکتا ہے
بی جے پی حامیوں نے ستیہ پال ملک کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا
دہلی : 31 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ 'ستیہ پال ملک' آج صبح سے ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہے ہیں ۔40 سیکنڈ کے ویڈیو میں سابق گورنر کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے، 'مجھے ڈر ہے کہ وہ کوئی شرارت نہ کردیں، جیسے کہ رام مندر میں دھماکہ کرا دیں ، بی جے پی کے کسی آدمی کو ماروا دیں ۔ وہ ایسے کام کرسکتے ہیں۔ جو پلوامہ کروا سکتا ہے وہ کچھ بھی کروا سکتا ہے۔ انہیں پارلیمنٹ کی بالکل بھی پرواہ نہیں ہے... وہ غلط راستے پر ہیں... ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ اب چلے جائیں... شکست کے بعد چلے جائیں تو بہت اچھا ہو گا۔ میں آپ کو گارنٹی دیتا ہوں کہ وہ 2024 میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی لوگوں کے ردعمل آنے لگے۔
سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ، 'کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کتنی خوفناک بات کہی ہے۔' کانگریس کے کئی لیڈروں نے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ایمی یوتھ کانگریس نے حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ فرضی حب الوطنی کے نام پر ووٹ مانگنا بند کرو۔ تاہم سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ستیہ پال ملک پر غصے میں آگئے۔ بلونت سنگھ رانا نے لکھا، 'انہیں گورنر کا عہدہ دینا ایک غلطی تھی۔اناپ شناپ کہہ جارہے ہیں.. ایسے لوگوں کی بات سن کر اگر بی جے پی خاموش رہتی ہے تو یہ ہماری کمزوری ہوگی۔
دیویندر کھنڈیلوال نے لکھا، 'آپ بات ہی مت کرائیے۔اگر آپ کو کوئی ٹھوس معلوم ہے تو بتائیے ورنہ خاموش رہیں۔ آپ سب سے بڑے رولر کوسٹر ہیں! آپ نے ہم سب کا اعتماد توڑا ہے۔ مودی جی کے لیے اچھا ہے، انہوں نے آپ کو بہت جلدی پہچان لیا'ہے ۔
وکرم چوپڑا نے وزارت داخلہ اور این آئی اے کو ٹیگ کرتے ہوئے ملک کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ چوپڑا نے لکھا، 'یہ شخص پلوامہ حملے کے لیے پی ایم پر الزام لگا رہا ہے جس کی ذمہ داری ان کی پارلیمنٹ میں پاکستانی وزراء نے کھلے عام لی ہے کہ انھوں نے اس حملے کو کامیابی سے انجام دیا۔ کیا آپ اسے غداری کے مقدمے میں گرفتار کریں گے؟انہوں نے یوپی پولیس اور دہلی پولیس کو بھی ٹیگ کیا ہے۔
نند کشور سونی نے لکھا، 'آپ ملک کے لوگوں کو اتنا بے وقوف سمجھ رہے ہیں، آپ بکواس کر رہے ہیں۔ جو لوگ 500 سال سے کام روکنے کے لیے جانیں دیں گے، وہ حملہ کرائیں گے۔ کچھ شرم کرو، اگر دوسروں کے لیے نہیں تو اپنی زندگی کا کیریئر سنبھالو۔ تاریخ میں اگر لوگ آپ کی ایسی جھوٹی باتیں یاد رکھیں گے تو شرمندہ ہوں گے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com