آصف شیخ کے الٹی میٹم پر کارپوریشن کمشنر کا وضاحتی مکتوب ، دھرنا نہ کرنے کی اپیل آصف شیخ نے کمشنر کی تمام وضاحت کو مسترد کردیا


آصف شیخ کے الٹی میٹم پر کارپوریشن کمشنر کا وضاحتی مکتوب ، دھرنا نہ کرنے کی اپیل 



آصف شیخ نے کمشنر کی تمام وضاحت کو مسترد کردیا، پربھاگ ایک میں ابھی تک گھر پٹی تقسیم کیوں نہیں کی گئی؟ ایک شہر میں دوقانون نہیں چلے گا :آصف شیخ 



نئے پرانے مکانات پر عائد اضافی گھر پٹی فوری طور پر منسوخ کی جائے ، کارپوریشن کمشنر کی دوہری پالیسی کیخلاف سخت تحریک و عدم تعاون کا اعلان 




مالیگاؤں : 28 جولائی (پریس ریلیز) نئی اضافی گھر پٹی کے مطابق تقسیم کیے گئے گھر پٹی کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے بصورت دیگر میونسپل انتظامیہ کے خلاف دھرنا تحریک اور موچہ منظم کیا جائے گا۔اسطرح کا مکتوب مورخہ 23 جولائی کو مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے کارپوریشن کمشنر کو دیا تھا اور الٹی میٹم دیا تھا کہ 28 جولائی تک گھر پٹی کے فیصلے کو منسوخ کیا جائے ورنہ دھرنا اندولن کیا جائے گا ۔اس ضمن میں مورخہ 28 جولائی کو مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر نے تفصیلی جواب آصف شیخ کو لکھتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا دھرنا اندولن ملتوی کردیں کیونکہ کارپوریشن نے پورے شہر کی لاکھوں ملکیت پر نئے ریٹ سے گھر پٹی نہیں لگائی ہے ۔کارپوریشن کمشنر نے تفصیل پیش کرتے ہوئے آصف شیخ کو مکتوب میں لکھا ہے کہ مالیگاؤں کارپوریشن نے نئے مکانات و کاروبار کا سروے کرنا اور ان پر گھر پٹی لگانا ہے ناکہ پورے شہر کے مکانات پر گھر پٹی عائد کرنا ہے ۔مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن صرف نئی تعمیر شدہ عمارتوں پر گھر پٹی ٹیکس لگا رہی ہے۔شہر کے تمام پرانی ملکیت پر غیر تبدیل شدہ آمدنی پر نئی شرح پر ٹیکس نہیں لگایا جاتا ہے۔کمشنر نے لکھا ہے کہ چونکہ شہر میں بہت سی نئی تعمیرات بغیر اجازت کے تعمیر ہو رہی ہیں جس سے کارپوریشن کی آمدنی میں بڑے پیمانے پر کمی آرہی ہے۔اس لیے ایسی عمارتوں کا سروے کیا جارہا ہے اور مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1949 و 150 اے کی دفعات کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔تاہم مندرجہ بالا حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مالیگاؤں کارپوریشن آپ آصف شیخ سے درخواست کرتی ہے کہ کسی قسم کی طرح کا احتجاج نہ کیا جائے ۔کمشنر کے اس مکتوب کی روشنی میں آصف شیخ نے کہا کہ کمشنر کی تمام اپیل و ثبوت ہمیں قابل قبول نہیں ہے ۔آصف شیخ نے کمشنر سے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں دو قانون نہیں چلے گا ۔شہر میں ہورہے سروے یا نئی تعمیرات اور نئے مکانات پر گھر پٹی اضافی طور پر نہ لگائیں ۔کمشنر کی تمام تجویز ہمیں منظور نہیں ہے۔
 آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن پر تمام شہریان کا حق ہے ۔ایک شہر میں دو قانون نہیں چلے گا کمشنر دو آنکھ سے مالیگاؤں کو نہ دیکھیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ پر بھاگ ایک کیمپ موسم پل سوئگاؤں، کلکٹر پٹہ، بھائگاؤں و اطراف میں گھر پٹی کیوں تقسیم نہیں کی گئی؟ کیا کارپوریشن مالیگاؤں شہر کی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں اور دوہری آنکھ سے مالیگاؤں کے شہریان کو دیکھ رہے ہیں یہ سب برداشت نہیں کیا جائے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ پورے شہر کے نئے یا پرانے مکانات پر عائد گھر پٹی کو فوری طور پر کارپوریشن منسوخ کریں ورنہ سخت اندولن کیا جائے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ندی کے اس پار مغربی مالیگاؤں میں آؤٹر کے علاقے میں گھر پٹی تقسیم کی جائے اور جب پورے شہر میں گھر پٹی سابقہ ریٹ سے تقسیم کی جائے گی تب ہم کارپوریشن کے بارے میں سوچیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی عوام کارپوریشن کی اضافی گھر پٹی کو قبول نہ کریں اور جن لوگوں کی اضافی گھر پٹی آئی ہیں وہ راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس پر گھر پٹی کا زیراکس لیکر رابطہ کریں تاکہ اس بارے میں مضبوط لائحہ عمل تیار کیا جا سکے ۔آصف شیخ نے شہریان سے اپیل کی ہے کہ وہ کارپوریشن کے ساتھ عدم تعاون کا مظاہرہ کریں اور گھر پٹی قبول نہ کریں اور گھر پٹی نہ بھریں ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم عوام کے درمیان جائیں گے اور گھر پٹی کے تعلق بیداری پیدا کریں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے