آئندہ جمعہ کو راشٹروادی بھون پر پارٹی عہدیداروں اور ورکروں کی اہم مشورتی میٹنگ
مالیگاؤں کے حالات و ایم ایل اے کی الزام تراشیوں کا منہ توڑ جواب و جھوٹ کا پردہ فاش کیا جائے گا
آصف شیخ رشید کی صدارت میں این سی پی بھون پر ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ
مالیگاؤں : 29 جولائی (پریس ریلیز) آج بروز 29 جولائی کو مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کی ہنگامی میٹنگ کا انعقاد ضلعی صدر آصف شیخ رشید کی صدارت میں این سی پی بھون پر منعقد کی گئی ۔اس میٹنگ میں اتفاق رائے سے آئی ہوئی تجویز پر فیصلہ لیا گیا ۔اس موقع پر یہ بھی فیصلہ لیا گیا ہے کہ آئندہ جمعہ 4 اگست جو مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ورکروں اور عہدیداروں اور خواہش مند امیدواروں کی ایک اہم مشورتی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا ۔اس مشورتی میٹنگ میں فیصلہ لیا جائے گا کہ مالیگاؤں شہر کے ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی کی الزام تراشیوں اور ایم ایل اے کے جھوٹ کا پردہ فاش کیا جائے گا ۔اس اہم میٹنگ میں شہری صورت حال اور سیاسی حالات پر بھی اہم فیصلہ لیا جائے گا ۔راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس آگرہ روڈ پر ہونے والی 4 اگست کی میٹنگ رات 8 بجے سے 10 بجے تک عمل میں آئے گی ۔اسطرح کی تفصیلات راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رابطہ کار شکیل جانی بیگ نے آصف شیخ کے توسط سے روانہ کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 29 جولائی کو ہوئی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں آصف شیخ رشید ،اسلم انصاری ،شکیل بیگ ،اعجاز عمر ،شاہد ریشم والا، ریاض علی ،غازی مظفر خان ،شکیل شاہ، عبداللہ قریشی، محمد مسلم، منموہن شیوالے، شفیق باکسر ،مستقیم انجینئر ،اجو لہسن والا ،عاصم راکی، اخلاق شاہ ،آصف باردان ،بابو ممبر ،نعیم مراز، ندیم پھنی والا ،عزیز الرحمن سمیت ورکنگ کمیٹی کے درجنوں ممبران موجود تھے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com