ریاست کے 23 ایجوکیشن افیسران کے خلاف مہاراشٹر حکومت کارروائی کریگی : دیپک کیسرکر کا اسمبلی میں بیان
ممبئی 25 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) سال 2022-23 میں مہاراشٹر کے 23 ایجوکیشن افسران کی محکمہ جاتی انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اس ضمن میں اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسرکر نے قانون ساز کونسل میں بتایا کہ تحقیقات کے بعد قصوروار ایجوکیشن افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ دیپک کیسرکر رکن کونسل عبداللہ خان درانی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بول رہے تھے ۔عبداللہ خان درانی نے سوال کیا کہ ریاست میں 23 ایجوکیشن افسران کی محکمہ جاتی انکوائری کے حوالے سے حکومت کا موقف کیا ہے، اس سوال کے جواب میں دیپک کیسرکر نے مذکورہ معلومات دی۔
وزیر تعلیم کیسرکر نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک معاملے میں تحقیقات کے بعد متعلقہ افسر کے خلاف سزا سنائی گئی ہے۔باقی کیس میں تفتیش جاری ہے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ تحقیقات کے بعد متعلقہ مجرموں کے خلاف مروجہ قوانین کے مطابق مزید کارروائی ممکن ہو سکے گی۔ اس بحث میں ممبران وکرم کالے، پروفیسر رام شندے، ستیہ جیت تامبے، ابھیجیت ونجاری نے حصہ لیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com