پانی ، گھر پٹی اور ٹیچرس کی پینشن سمیت اہم مسائل پر منگل کو کارپوریشن گیٹ پر کانگریس کا دھرنا
مالیگاؤں : 31 جولائی (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ کی قیادت میں کانگریس کا یکم اگست بروز منگل کو صبح 11 بجے سے مالیگاؤں کارپوریشن گیٹ پر دھرنا اندولن کیا جائے گا۔عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے اعجاز بیگ مرن برت کا اعلان بھی کریں گے ۔اسطرح کی تفصیلات ایک پریس ریلیز کے ذریعے عبدالغفار چائے والا نے دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس دھرنے کا اہم موضوع اضافی گھر پٹی کو کم کرنا ہوگا ۔کارپوریشن گھر پٹی کو فوری طور پر کم کریں اور جن مقامات پر پانی کے مسائل ھیں وہاں پانی کی نئی پائپ لائن کی تنصیب کرنا اسی طرح جہاں ضرورت ھو وہاں پانی کی ٹانکی نصب کرنے کا مطالبہ اس دھرنے میں شامل کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ کارپوریشن کے ٹیچر حضرات کی پینشن کے لیے کارپوریشن سے نمائندگی کرنا ۔اسکے علاوہ دیگر اھم مسائل پر کانگریس پارٹی کا اعجاز بیگ کی سرپرستی میں سخت اندولن کیا جائے گا۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔bebaakurduweekly@gmail.com
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com