قریش برادری کی گاڑی پکڑنے والے گئو رکششک کیخلاف میدان میں آنا ہوگا جب گئو رکھشک پر بندش لگے گی
پولس اس معاملے میں پوری ایمانداری سے انکوائری کرے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں پر روک لگاۓ :آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی
مالیگاؤں 31 جولائی (پریس ریلیز) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے آج مورخہ 31 جولائی بروز پیر کو دو دن پہلے ہوئے حادثے کے پیش نظر سٹی پولس اسٹیشن ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی ڈی واے ایس پی تیگبیر ان سے ملاقات کرنے پہنچے، یاد رہے کہ دو دن پہلے ایک گاڑی میں دس جانور تھے جو مالیگاؤں لاۓ جا رہے تھے قریش برادری والوں کے کہنے کے مطابق ٹہرے پھاٹا کے پاس ایک گاڑی کو گئو رکھشک کے لوگ جانور کی گاڑی کا پیچھا کررہے تھے اور پیچھے سے گاڑی کو ٹکر مار رہے تھے انکی پلاننگ تھی گاڑی پلٹ جائے تاکہ حادثہ ہو، اور کچھ ہوا بھی اسطرح سے، گاڑی پلٹ گئی، اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں اور ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں اس معاملے میں ہم نے سٹی پولس اسٹیشن ایڈیشنل ایس پی سے ملاقات کیں پولس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں انکوائری جاری ہے اور ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ اسکی پوری ایمانداری سے انکوائری ہونا چاہیے، اور جو لوگ قانون کو ہاتھ میں لے کرکے مارکیٹ میں کہو یا راستے میں گاڑی کا پیچھا کرتے ہیں پھر راستے میں گاڑی کو ٹھوک مارتے ہوئے گاڑی کو پلٹا دیتے ہیں اور جو لوگ گاڑی میں ہوتے ہیں انکے ساتھ مارپیٹ کرتے ہیں کبھی جان بھی لے لیتے ہیں. قانون نے کسی کو یہ اختیار نہیں دیا ہے کہ وہ قانون ہاتھ میں لے.
اگر کوئی گناہ کرتا ہے اور اس گناہ کو روکنے کے لیے اور گناہ گار کو پکڑنے کی ذمہ داری پولس محکمے کی ہے، یہ نہیں ہے کہ کوئی بھی پبلک میں سے اُٹھ کرکے آئے کوئی بھی کمیٹی سمیتی این جی اوز آئے، اور انکے لوگ قانون کو اس طرح سے ہاتھ میں لے گے، تو لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بگڑے گی،آج وہ لوگ روڈ پر ہے کل انکے مقابلے میں دوسرے لوگ بھی روڈ پر آسکتے ہیں، ہمارا یہ کہنا تھا کہ اس معاملے میں پوری ایمانداری سے انکوائری ہونی چاہیے، دوسری بات یہ ہے کہ جو لوگ اس طرح کا غیر قانونی حرکت کر رہے ہیں پولس انکے خلاف قانونی کارروائی کرے، اس طرح کا مطالبہ پولس انتظامیہ سے کیا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں مزید مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ قریش برادری کے لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی اختیار کرنی چاہیے، اگر ہمارے ساتھ اس طرح گئو رکھشک کے لوگ حرکتیں کرتے ہیں تم ہم لوگوں کو اس معاملے میں لڑائی لڑنی چاہیے، تو میدان میں آنا پڑے گا ایسا نہیں ہوسکتا کہ لڑائی آپ کی ہو اور آپ نہ آئے میدان میں اور آپ کی طرف سے کوئی دوسرا لڑائی لڑے اس طرح کا معاملہ مشکل ہے، جب تک قانونی طور پر نوعیت اور اس کی بنیاد نہیں بنے گی اور صاحب معاملہ سامنے نہیں رہے گے فریق کی حیثیت سے تو یہ لڑائی لڑنا اور جیتنا بہت مشکل ہے ابھی قریش برادری کے کسی شخص نے ایف آئی آر درج نہیں کروائی ہے اور اب یہ فیصلہ انکو کرنا ہے کہ ایف آئی آر درج کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے پولس انکوائری کر رہی ہیں اور ہم نے یہ مطالبہ کیا پورا معاملہ انصاف کے ساتھ ہونا چاہیے، اور یہ معاملہ پوری ایمانداری سے کرو، اور جو غیر قانونی کام کرنے والے لوگ ہیں ان پر بندش روک لگنا چاہیے. اسطرح کا مطالبہ آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ سٹی پولس اسٹیشن ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی سے ملاقات کے دوران کیا ہے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com