ایک مسلمان کی ترقی سے دوسرے مسلمان کو خوش ہونا چاہئے ، رزقِ حلال و دیانتداری سے دونوں جہاں میں کامیابی ممکن


ایک مسلمان کی ترقی سے دوسرے مسلمان کو خوش ہونا چاہئے ، رزقِ حلال و دیانتداری سے دونوں جہاں میں کامیابی ممکن



اپسرا ٹراویلس کی مزید دو نئی سلیپر لگزری بس کا افتتاح ، مولانا عمرین محفوظ رحمانی کا خطاب و دعا



مالیگاؤں: یکم جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مسلمان کو حاسد نہیں ہونا چاہئے، مسلمان ایک دوسرے کا خیر خواہ رہے۔مسلمان کی عزت و آبرو کا احترام کرنا ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے ۔اگر کسی مسلمان کی ترقی ہو تو دوسرے مسلمان کو خوش ہونا چاہئے ۔دیانت داری سے کئے گئے کاموں میں اللہ برکت و کامیابی عطا فرماتا ہے ۔محنت کرنا اور رزق حلال کمانے کی ہمارا دین اجازت دیتا ہے ۔محنت و مشقت کرکے کوئی روزی کاماتا ہے تو اسے حقیر نہیں سمجھنا چاہیے ۔ اسطرح کے جملوں کا اظہار قرآن و حدیث کی روشنی میں مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے کیا ۔موصوف اپسرا ٹراویلس کی دو نئی سلیپر لگزری بس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے یہاں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حرام کمائی سے دنیا میں وقتی طور پر عزت تو مل جائے گی لیکن آخرت میں رسوائی ہوگی۔اس لئے حرام کمائی سے بچنا چاہیے ۔حلال رزق کی تلاش میں ہر مسلمان کو سرگرم رہنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ حلال کمائی میں سے خرچ کئے گئے مال کا حساب ہے  اور رزق حرام میں عذاب ہے۔رزق حلال میں سے اللہ نے خوب ترقی و دولت دی ہے تو اس میں سے غریب اور ضرورت مندوں میں خرچ کرنا چاہیے ۔غلط جگہ خرچ نہ کریں۔مولانا عمرین نے اپسرا ٹراویلس کے مالک سلیم اپسرا کو مبارک باد پیش کی اور انکے والد مرحوم خورشید اپسرا اور خاندان کے بزرگ حافظ غلام ربانی سمیت تمام مرحومین کیلئے دعائے مغفرت فرمائی ۔اس موقع پر مولانا عمرین نے اپسرا ٹراویلس کی دو نئی بسوں کا افتتاح کیا اور دعا فرمائی ۔یہاں معززین شہر نے سلیم اپسرا و اہل خانہ کو مبارک باد و نیک خواہشات پیش کی ۔اسٹیج پر مولانا عمرین، مبین احمد اپسرا ، اعجاز بیگ ،ڈاکٹر شفیق انصاری ،حافظ مختار جمالی، سلیم اپسرا، فرید اپسرا، عتیق بیٹری والا، ساجد بیسٹ آئی ٹی، عزیز مقادم، کیف اپسرا، حلیم صدیقی و سرکردہ شخصیات سمیت شہریان کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔اس موقع پر سلیم اپسرا نے بتایا کہ 8 فروری 2019 کو ٹورس اینڈ ٹراویلس کے شعبہ میں ہم نے قدم رکھا اور الحمد اللہ ایمانداری و دیانتداری سے بہتر سہولیات فراہم کی اور گاہکوں کا دل جیت لیا ۔جس کے سبب گاہکوں اور شہریان نے اپسرا ٹراویلس کی خدمات کو قبول کرتے ہوئے ہم پر بھروسہ کیا اور ہم نے دو نئی سلیپر بس کی سروس کا آغاز 22 مئی 2019 کو شروع کیا ۔اس پر بھی ہمیں عوام کا کافی تعاون حاصل رہا ہے اور آج مزید دو نئی بسوں کا افتتاح کیا گیا جو شہریان کی خدمات کیلئے پیش کی جارہی ہیں اور جسکا افتتاح آج مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی دعا سے کیا گیا ۔سلیم اپسرا نے افتتاحی تقریب میں آئے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے