مہاراشٹر کی سیاست میں الٹ پھیر ، اجیت پوار 30 ایم ایل ایز کیساتھ این ڈی اے میں شامل ، نائب وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیا


مہاراشٹر کی سیاست میں الٹ پھیر ، اجیت پوار 30 ایم ایل ایز کیساتھ این ڈی اے میں شامل ، نائب وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیا 



راشٹروادی کانگریس پارٹی کے چھگن بھجبل سمیت 9 ایم ایل ایز وزیر بن گئے




ممبئی 2 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاست کی سیاست میں آج دوسرا بڑا سیاسی زلزلہ آیا۔ این سی پی لیڈر اجیت پوار 30 ایم ایل اے کے گروپ کے ساتھ این ڈی اے گروپ کی شندے فڑنویس حکومت میں شامل ہو گئے ہیں۔ جسکی حلف برداری کی تقریب آج راج بھون میں اختتام پذیر ہوئی۔ اجیت پوار نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے۔

 اجیت پوار نے آج صبح دیواگیری بنگلے میں این سی پی ایم ایل اے کی میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں بڑا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے مطابق اجیت پوار اور ان کے حمایتی ایم ایل اے نے بی جے پی اور شندے گروپ کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد راج بھون میں تقریبا ڈھائی بجے حلف برداری کی تقریب کا اختتام ہوا۔  گورنر رمیش بیس نے پوار کے ساتھ نئے وزراء کو حلف دلایا۔


 اجیت پوار نے کچھ دن پہلے پارٹی تنظیم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ نہیں چاہتے۔ اس کے بعد اجیت پوار نے یہ ایک بڑا فیصلہ لیا۔این سی پی کے صدر شرد پوار نے ورکنگ صدر کا عہدہ اپنی بیٹی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے اور پارٹی کے سینئر لیڈر پرفل پٹیل کو سونپا۔  اجیت پوار اس فیصلے سے ناراض بتائے جاتے ہیں۔  آخر کار اب پوار نے بی جے پی کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔



 این سی پی کے یہ لیڈران وزیر بن گئے 


 چھگن بھجبل
 دلیپ والسے پاٹل
 حسن مشرف
 دھننجے منڈے
 دھرماراؤ بابا اترم
 ادیتی ٹٹکرے
 سنجے بنسوڑے
 انل پاٹل


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے