پرائیوٹ لگزری بس کا دلخراش حادثہ ، سمردھی ہائی وے پر بس ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی، آگ لگنے کے سبب 26 مسافروں کی موت ، لاشوں کی شناخت مشکل

پرائیوٹ لگزری بس کا دلخراش حادثہ ، سمردھی ہائی وے پر بس ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی، آگ لگنے کے سبب 26 مسافروں کی موت ، لاشوں کی شناخت مشکل



ناگپور : یکم جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناگپور سے پونہ جا رہی ایک پرائیویٹ لگژری بس میں آگ لگ گئی۔سمردھی ہائی وے پر ہوئے اس حادثے میں 26 مسافروں کی موت ہوگئی ہے۔ بس میں کل 33 مسافر سوار تھے جن میں سے سات کو حادثے کے بعد نکال لیا گیا۔  یہ حادثہ بلڈھانہ ضلع کے سندھ کھیڑ راجا  کے قریب پمپلکھٹا گاؤں میں پیش آیا۔ بلڈھانہ کے ریزیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر نے یہ جانکاری دی۔

 
 تفصیلات کے مطابق یہ بس ناگپور، وردھا اور ایوت محل اضلاع سے مسافروں کو لے کر جا رہی تھی۔ یہ بس ودربھ ٹرویلس کی تھی۔ بس سمردھی ہائی وے پر پمپلکھٹہ گاؤں کے قریب پہنچی تھی کہ ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ، جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ بس میں سوار مسافر باہر نہیں نکل سکے۔ بس الٹتے ہی بس کے دروازے کا حصہ نچلی جانب دب گیا۔کچھ مسافروں نے بس کا شیشہ توڑ کر باہر نکلنے کی کوشش کی۔
 عینی شاہدین کے مطابق، بس پہلے ناگپور تا اورنگ آباد روٹ پر دائیں جانب ایک لوہے کے ستون سے ٹکرا گئی۔  ڈرائیور بس پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔ بس سڑک کے درمیان کنکریٹ کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔ بس بائیں گر پڑی تو بس کا دروازہ نیچے آ گیا۔ ایسے میں لوگوں کے پاس نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔

 لاشوں کی شناخت مشکل

 حادثے کے بعد بس کا ڈیزل سڑک پر گر گیا۔ بس میں ڈیزل ٹنیک پھٹنے سے آگ لگ گئی۔  پولس نے بس سے 25 لاشیں نکال لی ہیں۔  شدید جھلسنے کے باعث لاشوں کی شناخت مشکل ہو گئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے