اقلیتوں کیلئے شادی مبارک اسکیم نافذ کی جائے،مالیگاؤں کیلئے 50 کروڑ روپے ڈیولپمنٹ فنڈ و BUMS ڈاکٹر کو مستقل جاب کیلئے اہل قرار دینے کی تجویز کو منظوری دی جائے
نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت دادا پوار و اقلیتی وزیر عبدالستار شیخ سے آصف شیخ کی ملاقات و تبادلہ خیال
نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار نے آصف شیخ کے مطالبہ "شادی مبارک اسکیم" کو منظوری دینے کا تیقن دیا ، اقلیتی امور کے وزیر کو کارروائی کیلئے مکتوب روانہ
مالیگاؤں : 25 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں آبادی اقلیتوں کیلئے شادی مبارک اسکیم نافذ کی جائے اور اس اسکیم سے اقلیتی برادری کیلئے شادی کے اخراجات کیلئے سرکار 51 ہزار روپے اور اس سے زائد رقم بطور مالی امداد دی جائے ۔اسطرح کا مطالبہ آج صبح مالیگاؤں این سی پی کے صدر آصف شیخ رشید نے ممبئی میں واقع نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کی سرکاری رہائش گاہ دیوگیری پر ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے اقلیتوں کیلئے شادی مبارک اسکیم 51 ہزار روپے مالی امداد نافذ کی ہے اسی طرز پر مہاراشٹر میں بھی اس شادی مبارک اسکیم کو نافذ کیا جائے ۔آصف شیخ نے کہا کہ 2015 کے درمیان جب میں ایم ایل اے تھا تب بھی میں نے اس شادی مبارک اسکیم کا مطالبہ یوتی سرکار سے کیا تھا لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی اب مہاراشٹر کے اقلیتی برادری کو امید ہے کہ آپ اسے منظوری دینگے ۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار نے آصف شیخ کے مذکورہ شادی مبارک اسکیم کے مطالبہ پر منظوری دینے اور گرانٹ دینے کا تیقن دیا ہے ۔وزیر مالیات اجیت پوار نے فوری طور پر اقلیتی امور کے وزیر عبدالستار شیخ کو مکتوب لکھتے ہوئے کہا کہ شادی مبارک اسکیم کو مہاراشٹر میں نافذ کرنے کے اقدامات کئے جائیں اور پورے اخراجات کی تفصیلات و شرائط پیش کی جائے تاکہ وزارت مالیات شادی مبارک اسکیم کیلئے روپے منظور کر سکے ۔اس درمیان آصف شیخ نے مالیگاؤں شہر کے خستہ حال راستوں اور مضافات کی بستی کے راستوں کی تعمیر کیلئے الگ الگ اسکیموں اور فنڈ سے 50 کروڑ روپے منظور کرنے کا مطالبہ اجیت پوار سے کیا ہے۔ اس پر بھی اجیت پوار نے مثبت تیقن دیا ۔
اسی طرح آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کی عوامی باڈی نے ایک سال قبل BUMS ڈاکٹر کو سرکاری نوکری مستقل طور پر ملے اور انہیں لوکل باڈیز میں جاب کیلئے اہل قرار دیا جائے ایسی تجویز کو مالیگاؤں کارپوریشن نے منظور کرتے ہوئے حکومت مہاراشٹر کو روانہ کی ہے اس پر مہاراشٹر حکومت اس تجویز کو منظوری دے اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں ڈیوٹی کررہے بی یو ایم ایس ڈاکٹرس کو مستقل کریں تاکہ سرکاری نوکری میں روزگار کے مواقع انہیں مل سکے ۔اس بھی اجیت پوار نے تیقن دیتے ہوئے آصف شیخ کو کہا کہ جلد ہی آپکے تمام مسائل حل کئے جائیں گے ۔اسی درمیان آصف شیخ نے وزیر اقلیتی امور عبدالستار شیخ سے ملاقات کی اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار سے ہوئی شادی مبارک اسکیم کی تفصیلات بتائی ۔عبدالستار شیخ نے بھی آصف کو اس شادی مبارک اسکیم کو منظور کرنے کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری اقلیتی محکمہ کو کابینہ میں پروپوزل بنا کر پیش کرنے کا حکم دیا ۔یہاں آصف شیخ نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار اور اقلیتی امور کے وزیر عبدالستار شیخ کو بھی عہدہ ملنے پر مبارک باد پیش کی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com