کارپوریشن نوکر بھرتی: مسلم ریزرویشن فیڈریشن کے زیر اہتمام 24 جولائی پیر کو اردو گھر میں رہنمائی کیمپ
سابق ڈپٹی کمشنر اخلاق فضل الرحمان و سابق ڈپٹی کمشنر قمرالدین شیخ کے علاوہ ایم آر ایف کے ذمہ داران مقررین ہونگے
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں 684 نئے مستقل ملازمین کی بھرتی کے تعلق سے راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس پر کئے گئے رجسٹریشن کے مطابق خواہشمندوں کی راہ نمائی کیلئے مورخہ 24 جولائی بروز پیر کو دوپہر ڈھائی بجے اردو گھر میں ایک تربیتی و رہنمائی کیمپ کا انعقاد ہورہا ہے ۔یہ انعقاد مسلم ریزرویشن فیڈریشن کے صدر آصف شیخ رشید نے بتایا کہ خواہشمندوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال اور بھرتی کے طریقہ کار، سوالیہ پرچہ کی تفصیلات اور انٹرویو کے امکانی سوالات سمیت دیگر تمام امور پر بے روزگار نوجوانوں کی راہ نمائی کیلئے ایم آریف کے ذمہ داران نے سبکدوش ڈپٹی کمشنر قمرالدین شیخ اور سبکدوش ڈپٹی کمشنر اخلاق فضل الرحمن سے معاونت کی درخواست کی ہے ۔یہ حضرات اور انکے علاوہ مسلم ریزرویشن فیڈریشن سے وابستہ علمی شخصیات اس کیمپ میں راہ نمائی کریں گے۔ نیز سوالوں کے جوابات بھی دینگے ۔ کون کون سے کاغذات کی تیاری رکھنا ہے اس بابت خلاصہ کرینگے۔ لہذا میونسل کارپوریشن میں ملازمت کے خواہشمند امیدوار نوکری کیلے کسی ایجنٹ سے رابط نہ کرتے ہوئے اس تربیتی کیمپ سے استفادہ حاصل کریں اور وقت مقررہ پر شرکت کریں۔اسطرح کی گزارش مسلم ریزرویشن فیڈریشن صدر آصف شیخ رشید، شکیل جانی بیگ ،اسلم انصاری اور نعیم مرزا نے خواہش مند امیدواروں سے کی ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com