ٹاٹا ایجنسی و کارپوریشن کے آفیسران بدعنوانی میں ملوث، ایجنسی سے بھرتی نہ کی جائے، مہاراشٹر حکومت تک نمائندگی کا عزم :آصف شیخ


ٹاٹا ایجنسی و کارپوریشن کے آفیسران بدعنوانی میں ملوث، ایجنسی سے بھرتی نہ کی جائے، مہاراشٹر حکومت تک نمائندگی کا عزم


کارپوریشن بھرتی کیلئے اردو گھر میں رہنمائی کیمپ سے آصف شیخ کا اظہار، اخلاق فضل الرحمان و قمرالدین شیخ نے ترتیبی کیمپ سے خواہش مند امیدواروں کی رہنمائی کی




مالیگاؤں : گزشتہ دیڑھ ماہ سے جاری راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس سے کارپوریشن نوکر بھرتی کے رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد مورخہ 24 جولائی بروز پیر کو دوپہر میں 3 بجے اردو گھر میں مسلم ریزرویشن فیڈریشن کے زیر اہتمام نوکر بھرتی کیلئے رہنمائی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم ریزرویشن فیڈریشن کے صدر آصف شیخ رشید نے خواہش مند امیدواروں کو تیقن دیا کہ ہم آخر تک کارپوریشن نوکر بھرتی میں شہر کے نوجوانوں کو روزگار دلانے کیلئے پوری کوشش کریں گے اور نوجوانوں کو انکی صلاحیت و ٹائلینٹ کی بنیادی پر نوکری حاصل کرنے کی تربیت دینگے ۔آصف شیخ نے کہا کہ اگر ان بچوں کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہیں اور اگر انہیں کسی سازش کے تحت ایگزام میں فیل کیا جاتا ہے تو ہم انکا ری چیک کریں گے ۔اورل امتحان کے نتائج پر بھی ہماری پوری نظر ہوگی تاکہ شہر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے، لڑیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے انشاءاللہ ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن چور دروازے سے کارپوریشن نوکر بھرتی کے کیلئے بغیر اشتہار نکالے بھرتی کی کوشش کررہی تھی لیکن ہم نے آواز اٹھائی اور بالآخر کارپوریشن کو جھکنا پڑا ۔اب امید ہے کہ جلد ہی کارپوریشن نوکر بھرتی کیلئے ایک اوپن اشتہار نکالنے جارہی ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمیں خبر لگی ہے کہ کارپوریشن مہاراشٹر حکومت کی جانب سے اپروڈ کمپنی ٹاٹا ایجنسی کے ذریعے اس بھرتی کے عمل کو پورا کریں گی ۔ٹاٹا ایجنسی کے آفیسران امتحان و انٹرویو لینگے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمارے پاس یہ بھی رپورٹ ہے کہ ٹاٹا ایجنسی کے آفیسران بدعنوانی میں ملوث ہیں ۔انہوں نے اس ایجنسی پر الزام لگایا ہے کہ ایسی بدعنوان کمپنی کے ذریعے کارپوریشن نوکر بھرتی کرنا مناسب نہیں ہے لہذا اس کمپنی کے بجائے کارپوریشن و حکومت مہاراشٹر کسی شفاف کمپنی کے ذریعے اس بھرتی کو یا کارپوریشن کے ذریعے کروایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر سمیت متعدد افسران پر بھی بدعنوانی کا الزام عائد ہوچکا ہے لہذا کارپوریشن بھرتی کسی ایماندار آفیسر کہ نگرانی میں کرائے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمارا کام شہر کے نوجوانوں کی رہنمائی کرنا اور انہیں جاب حاصل کرنے کیلئے کارپوریشن کے آخری پڑاؤ تک پہنچانا ہے ۔انہوں نے خواہش مند امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ کارپوریشن نوکر بھرتی کیلئے کسی طرح کا لین دین نہ کریں اور اگر کوئی شخص ایم آر ایف یا ہمارے نام سے روپے کا مطالبہ کرتا ہے تو اسکی شکایت پولس اسٹیشن میں کریں ۔
آصف شیخ نے کہا کہ ہم مہاراشٹر حکومت سے مطالبہ کرنے جارہے ہیں کہ وہ ٹاٹا ایجنسی کے معاہدے کو رد کرے اور آئی اے ایس آفیسر کی نگرانی میں مالیگاؤں کارپوریشن کی بھرتی کروائے ۔اس موقع پر سیکڑوں عریضہ گزاروں کو کارپوریشن کے سابق ڈپٹی کمشنر اخلاق فضل الرحمان و سابق ڈپٹی کمشنر قمرالدین شیخ نے تیکنیکی و قانونی معلومات و کارپوریشن میں جاب کس طرح حاصل کی جائے، کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا چاہیے؟ کس طرح مراٹھی زبان پر عبور ہونا چاہئے؟تحریری امتحان و زبانی انٹرویو کس طرح دیا جائے؟ جیسے عنوان پر گراں قدر مشورے سے نوازا اور انکی تربیت کی ۔یہاں مسلم ریزرویشن فیڈریشن کے ذمہ داران سمیت اسٹوڈنٹس ونگ کے صدر و عہدیداران موجود تھے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے