رمضان پورہ دیانہ گٹ نمبر 225 مدنی ہال کے پاس کی خستہ حال روڈ جلد ہی سمینٹ کانکریٹ روڈ سے تعمیر ہوگی، انصاری محمد حسین



رمضان پورہ دیانہ گٹ نمبر 225 مدنی ہال کے پاس کی خستہ حال روڈ جلد ہی سمینٹ کانکریٹ روڈ سے تعمیر ہوگی، انصاری محمد حسین



مالیگاؤں( پریس ریلیز) گزشتہ دنوں مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے رمضان پورہ دیانہ گٹ نمبر 225 مدنی ہال کے متعلق اپنے مشیر خاص کو دورہ کرنے کا حکم دیا، رمضان پورہ دیانہ گٹ نمبر 225 مدنی ہال و بالے سیٹھ کمپاؤنڈ محلہ میں روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں شہر رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کے مشیر خاص انصاری محمد حسین کا رمضان پورہ دیانہ گٹ نمبر 225 مدنی ہال اور بالے سیٹھ کمپاؤنڈ کے اطراف میں آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کی ایماء پر، نیا اسلام پورہ اور وارڈ 6 کے مشہور و معروف سماجی خدمت گار اور مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کے مشیر خاص انصاری محمد حسین نے رمضان پورہ دیانہ گٹ نمبر 225 مدنی ہال و بالے سیٹھ کمپاؤنڈ کے پاس خراب و خستہ حال روڈ کی درستگی اور سمینٹ کانکریٹ روڈ کے کاموں کا جائزہ اور بجٹ لینے کے لئے اور کام کی نوعیت کے لئے شہر کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے محمد حسین انصاری کو اس کام کے سلسلے میں دورہ کرنے کے حکم دیا تھا ، یاد رہے کہ اس محلے  کے رہنے والے افراد خاندان اور پاس کی مسجد کے مصلیان، اس محلے کی روڈ راستہ کی خرابی کی وجہ سے برسوں سے کافی پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں،بارش کے ایام میں اس پریشانی میں کافی اضافہ ہوجاتا ہے راستہ پر بڑے بڑے گڑھوں کی وجہ سے گڑھوں میں پانی جمع رہتا ہے اور حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں آج وارڈ کے لوگوں کو معلوم ہوا کہ انکے وارڈ میں ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اپنے کسی خاص ذمہ دار شخص کو وارڈ میں جائزہ لینے کیلئے بھیجا ہے تو درجنوں افراد نے  اپنے محلہ میں روڈ راستوں کی خراب صورتحال سے انصاری محمد حسین کو آگاہ کیا فوراً سے پیشتر جس روڈ کی تعمیر ہو اسکی نشان دہی کی گئی. انصاری محمد حسین نے اس روڈ کے کام کیلئے ذاتی دلچسپی و فکر مندی دیکھائی ہے وارڈ کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے صلاح مشورہ لیا،اور روڈ راستوں کی نوعیت کے اعتبار سے روڈ کی لمبائی چوڑائی اور اونچائی کی زمین موجنی کی گئی مکانات اور راستہ کی اونچائی کی لائن لیول لیا گیا انصاری محمد حسین نے گٹ نمبر 225 مدنی ہال اور بالے سیٹھ کمپاؤنڈ کے لوگوں سے وعدہ کیا عنقریب جلد ہی آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کی کوشش اور انکے فنڈ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ سے کام کیا جائے گا، اس موقع پر محلے کے لوگوں میں ایک طرح کی امید کی کرن آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی سے ہیں اس طرح کا ماحول دیکھا گیا ہے یہ ممکن بھی ہے جس طرح سے شہر میں تعمیر و ترقی کے لئے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے کام کاج پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں، اور کئی جگہ کام جاری ہے اسی طرح رمضان پورہ دیانہ گٹ نمبر 225 مدنی ہال اور بالے سیٹھ کمپاؤنڈ کی یہ روڈ جلد ہی تعمیر ہوگی اور وارڈ کے لوگوں کو آسانی میسر ہوگی اسطرح کا وراڈ میں دورہ کرنے کے بعد انصاری محمد حسین نے اپنی جانب سے بھی وارڈ کے لوگوں کو یقین دلایا ہے.


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے