دس جون کو این سی پی کا یوم تاسیس و پرچم کشائی ،کارپوریشن میں بھرتی کیلئے "جاب گائیڈنس" کیلئے آفس کا افتتاح، مریضوں میں پھلوں کی تقسیم


دس جون کو این سی پی کا یوم تاسیس و پرچم کشائی



کارپوریشن میں بھرتی کیلئے "جاب گائیڈنس" کیلئے آفس کا افتتاح، مریضوں میں پھلوں کی تقسیم 



مالیگاؤں (پریس ریلیز)مورخہ 10 جون کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کا یوم تاسیس منایا جارہا ہے ۔اس ضمن میں ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس کے صدر آصف شیخ رشید نے کہا کہ راشٹروادی بھون آگرہ روڈ پر دس جون کو صبح 10 بجکر 10 منٹ پر پرچم کشائی آصف شیخ کے ہاتھوں عمل میں آئے گی ۔پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر صبح ساڑھے دس بجے دوسرا پروگرام "جاب گائیڈنس" کے عنوان سے کیا جارہا ہے جس میں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے مالیگاؤں کارپوریشن میں نکلنے والی 680 آسامیوں پر بھرتی کیلئے رہنمائی کی جائے گی ۔اس موقع پر مالیگاؤں شہر کے اقلیتی طبقہ کے خواہش مند نوجوانوں کیلئے کارپوریشن میں جاب حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن شروع کیا جائے گا ۔اس جاب کیلئے رہنمائی کرنے کی غرض سے راشٹروادی بھون کے دوسرے منزلہ پر نئی آفس کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا ۔اسی طرح صبح گیارہ بجے راشٹروادی مہیلا ونگ کی جانب سے ہارون انصاری اسپتال اور سول اسپتال میں زیر علاج مریضوں میں پھلوں کی تقسیم کی جائے گی ۔آصف شیخ رشید نے کہا کہ ان تینوں اہم اور بامقصد پروگرام میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام یونٹ و سیل کے عہدیداران و زمہ داران کثیر تعداد میں شرکت کریں ۔اسطرح کی تفصیلات و اپیل شکیل جانی بیگ نے کی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے