شرد پوار کو جان سے مارنے کی دھمکی ، ٹویٹر ہینڈل پر کارروائی کی جائے،سپریہ سولے کی قیادت میں این سی پی وفد کی پولس کمشنر سے ملاقات
ممبئی :9 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) این سی پی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ شرد پوار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ شرد پوار کو ٹوئٹر کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی ملنے پر سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اس سلسلے میں این سی پی کے ایک وفد نےپارلیمنٹ سپریہ سولے کی قیادت میں ممبئی پولیس کمشنر سے ملاقات کی ہے۔
شرد پوار کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے ٹوئٹر ہینڈل کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے ایک وفد پولس کمشنر کے دفتر میں داخل ہوا ہے۔ ایم پی سپریہ سولے این سی پی کے وفد کے ساتھ ممبئی پولیس کمشنر کے دفتر میں داخل ہوئی ہیں۔
پوار کو دھمکی ٹوئٹر سے دی گئی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ دھمکی سوربھ پمپلکر کے ٹوئٹر ہینڈل سے دی گئی تھی۔ شرد پوار کو ملنے والی دھمکی کی مکمل جانچ ہونی چاہیے۔ مہاراشٹر میں ظلنو جبر اور غنڈہ گردی جاری ہے۔ سپریہ سولے نے کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ سے ہم انصاف مانگ رہے ہیں ۔ سپریا سولے نے کہا کہ اگر مستقبل میں کچھ برا ہوتا ہے تو اس کے لیے ملک اور ریاست کے وزیر داخلہ ذمہ دار ہیں۔ مہاراشٹر حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ شکایت کا نوٹس لے اور جلد از جلد سخت کارروائی کرے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com