میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا پین ڈاؤن اندولن، ملازمین نے ایک دن کام بند کر احتجاج درج کیا



میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا پین ڈاؤن اندولن ، ملازمین نے ایک دن کام بند کر احتجاج درج کیا


کمشنر کے نام کی تختی پر کالک لگانے پر آصف شیخ کیخلاف ملازمین کی ناراضگی



مالیگاؤں: 7 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی کی سست روی اور کام وقت پر نہ کرنے کیخلاف ناراض این سی پی لیڈر آصف شیخ نے گزشتہ روز کارپوریشن پہنچ کر ہنگامی طور پر احتجاج درج کیا اور اس موقع پر کمشنر کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی ۔اسی طرح آصف شیخ اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے حامیوں نے کمشنر کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کیلئے انکے نام کی تختی پر کالک پوت دی تھی ۔اسی بات کو لیکر آج مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی کی حمایت اور آصف شیخ کیخلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کیلئے کارپوریشن ملازمین نے پین ڈاؤن اندولن کردیا ۔کارپوریشن ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق کارپوریشن ملازمین نے ایک دن کیلئے کام بند کردیا اور اپنی آفس کے باہر کارپوریشن کے صدر دروازے پر جمع ہوکر احتجاج درج کیا ۔آج صبح سے شام تک یہ احتجاج جاری رہیگا ۔اس درمیان آفس سنسان نظر آئی ملازمین باہر کھڑے ہو کر احتجاج درج کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔اب اس معاملے میں آصف شیخ کا کیا رد عمل سامنے آتا ہے اس پر ابھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے