راجستھان سے گٹکھا مافیا گرفتار ،ناسک دیہی پولس کی کارروائی، کئی ریاستوں میں اسمگلنگ نیٹ ورک اجاگر



راجستھان سے گٹکھا مافیا گرفتار ،ناسک دیہی پولس کی کارروائی، کئی ریاستوں میں اسمگلنگ نیٹ ورک اجاگر 



 ناسک : 25 جون(بیباک نیوز اپڈیٹ) گٹکھا اسمگلنگ مافیا کو ناسک دیہی پولس نے راجستھان کے جے پور شہر سے گرفتار کیا ہے۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ ملک کی کئی ریاستوں میں کنٹینروں کے ذریعے ممنوعہ گٹکا اسمگل کر رہا ہے۔ گرفتار گٹکا مافیا ملزم کی شناخت راجیو کشن کمار بھاٹیہ (38) کے طور پر کی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق سلمان امین خان اور عرفان امین خان کو پولس نے 26 مئی کو کی گئی کارروائی میں ہتھکڑیاں لگائی تھیں۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مشتبہ بھاٹیہ اپنا پہچان چھپا کر پچھلے کچھ سالوں سے ملک کی مختلف ریاستوں میں گٹکھا اسمگل کر رہا تھا۔ ناسک دیہی کرائم برانچ نے سپرنٹنڈنٹ آف پولس شاہ جی امپ اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس دیہی مادھوری کیدار کنگنے کی رہنمائی میں کام کرنا شروع کیا۔ انسپکٹر ہیمنت پاٹل کی قیادت میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر دہلی اور راجستھان روانہ کی گئیں۔
 ٹیم کو ملی اطلاع کی بنیاد پر پولس نے جے پور پہنچ کر یہ کارروائی کی۔ جے پور شہر میں بندوبست لگانے کے بعد پولس ٹیم نے ملہ پوری علاقے میں مشتبہ شخص کے دفتر پر نظر رکھ کر اسے گرفتار کیا اور ہتھکڑیاں لگائیں ۔ملزم کو اگت پوری پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ عدالت نے اسے بدھ 28 جون تک پولس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ مزید تحقیقات انسپکٹر راجو کررہے ہیں۔ یہ کارکردگی سب انسپکٹر اجی ناتھ کوتھلے، کانسٹیبل نوناتھ سانپ، وشواناتھ کاکڑ وغیرہ کی ٹیم نے انجام دی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولس شاہ جی امپ نے اس ٹیم کو دس ہزار انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے