ناسک میں مآب لنچنگ کا ایک اور واقعہ ؛ جواں سال عفان انصاری کی موت ، دوسرا شدید زخمی



ناسک میں مآب لنچنگ کا ایک اور واقعہ ؛ جواں سال عفان انصاری کی موت ، دوسرا شدید زخمی




 گھوٹی : 25 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) گھوٹی-سنر شاہراہ پر ایس ایم بی ٹی کالج کے سامنے ایک واقعہ پیش آیا جہاں گائے کے گوشت کی اسمگلنگ کے شبہ میں ہجوم نے دو نوجوانوں کو بے دردی سے پیٹا۔ اگت پوری واقعہ کے چند دن بعد ایک بار پھر مآب لنچنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس مار پیٹ میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

 مہلوک نوجوان کی شناخت عفان انصاری (عمر 25) کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرلا میں رہنے والے یہ دونوں نوجوان فور وہیلر میں گوشت لے جا رہے تھے۔ گھوٹی پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اگت پوری میں پیش آنے والے واقعہ کے کچھ دنوں بعد گھوٹی علاقہ میں مآب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔گھوٹی پولس اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے