پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کیلئے چار حصوں میں انٹیگریٹڈ بال بھارتی کی نصابی کتابیں دستیاب
کتاب کا استعمال کس طرح کیا جائے؟ ، لیکچر سیشن کا ویب سائٹ پر آغاز ، طلبہ و اساتذہ استفادہ کریں :بورڈ
پونہ :12 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) ٹیکسٹ بک بورڈ کے ڈائریکٹر کرشنا کمار پاٹل نے بتایا کہ مہاراشٹر اسٹیٹ بیورو آف ٹیکسٹ بک پروڈکشن اینڈ کریکولم ریسرچ نے تعلیمی سال 2023-24 کے لیے چار حصوں میں انٹیگریٹڈ بال بھارتی کی نصابی کتابیں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے دستیاب کرائی ہیں۔
ان کتابوں کو اس سال پائلٹ پروجیکٹ کے تحت چار میڈیم یعنی مراٹھی، انگریزی، ہندی اور اردو کے لیے لاگو کیا گیا ہے۔ ان نصابی کتب میں نوٹ بک کے صفحات کی ضرورت کے مطابق مضمون کے لحاظ سے متن، اسباق اور نظمیں وغیرہ شامل ہیں۔
طلباء کو نصابی کتاب کے صفحات کو کس طرح استعمال کرنا چاہئے اس پر ایک لیکچر سیشن
https://www.youtube.com/c/eBalbharati-msbt
14 جون کو صبح 11 بجے سے
دستیاب کر دیا گیا ہے۔ پہلی سے آٹھویں جماعت کو پڑھانے والے تمام اساتذہ اس سے فائدہ اٹھائیں۔ایسی اپیل ٹیکسٹ بک بورڈ نے بھی کی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com